?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 536 پوائنٹس یا 1.34 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ امریکا کی جانب سے چین کے علاوہ باقی تمام ممالک کے لیے ٹیرف میں رعایت کے اعلان سے مارکیٹ کو ریلیف ملا، امریکی اقدام سے عالمی سطح پر بہتری دیکھی جارہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مقامی طور پر مارچ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی وصولی نے مارکیٹ کے جذبات کو تقویت دی۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر کی توقعات میں گزشتہ ماہ کے دوران کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں شرح سود میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔
یوسف ایم فاروق نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بھی تیزی کی رفتار کو توقع سے بہتر ترسیلات زر کی وجہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، آج علاقائی مارکیٹوں میں اضافے کے ساتھ، مقامی سرمایہ کاروں نے بھی نئی پوزیشنیں لینا شروع کردی ہیں۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے باہمی محصولات کو عارضی طور پر معطل کرنے اور ٹیلی کام سے متعلق درآمدات پر استثنیٰ کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ بہتری کی جانب لوٹ آئی ہے۔
اویس اشرف نے مارچ کے دوران ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ بھی بتائی۔
انہوں نے کہا کہ اپریل میں متوقع افراط زر کی شرح 1.0 فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ عید کے بعد قیمتوں میں نرمی اور تیل کی قیمتوں میں کمی ہے، جس نے شرح سود میں ممکنہ کمی کی گنجائش پیدا کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فکسڈ انکم کے منافع میں کمی اور اجناس کی قیمتوں میں نرمی کے ساتھ، ایکویٹیز توجہ کا مرکز رہنے کا امکان ہے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ مالیاتی نرمی اور اجناس کی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے علاوہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار اسٹاک کو ہدف بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی کشمکش
?️ 24 ستمبر 2025امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی
ستمبر
سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 170 افراد گرفتار
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے ادارے نزاہہ
دسمبر
عالمی خاموشی کے درمیان اسرائیل نسل کشی سے لفطف اندوز ہو رہا ہے
?️ 21 جولائی 2025عالمی خاموشی کے درمیان اسرائیل نسل کشی سے لفطف اندوز ہو رہا
جولائی
صیہونی حکومت کی اہم شریانیں مقبوضہ علاقوں کے 31 اہم اقتصادی مقامات سے ایرانی میزائلوں/بینک آف ٹارگٹس کے دائرے میں ہیں + تصاویر اور نقشے
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ کے آغاز کے
جون
کیا ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے
جولائی
امریکہ کا 90 دنوں میں غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا مقصد
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ایک
جنوری
’تناؤ کا فائدہ دشمن کو ہوگا‘ پاک ایران کشیدگی میں کمی کے آثار، مثبت پیغامات کا تبادلہ
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی
جنوری
پی ٹی آئی میں دو طرح کی سوچ پائی جاتی ہے۔ ندیم افضل چن
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے
اکتوبر