?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، لہٰذا وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔
اتوار کو جاری کردہ پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق اسپل ویز کو دوپہر ڈھائی بجے کھولا جائے گا، جس کے نتیجے میں ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔
الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ، اس کی معاون ندیوں اور نہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی آبادی کو خبردار رکھے، اور عوام پر زور دیا گیا کہ وہ دریا اور نہروں کے قریب نہ جائیں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ والدین کو بھی خبردار رہنا چاہیے کہ بچے نہروں کے قریب نہ جائیں، ماہی گیر اور مال مویشی پالنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، سیاحوں اور مقامی افراد کو ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں عوام 1700 پر کال کریں۔
اسی طرح کی وارننگ رواں ماہ کے آغاز میں بھی جاری کی گئی تھی، جب ذرائع نے ’ڈان‘ کو بتایا تھا کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کو ممکنہ طور پر سیلابی موسم 2025 میں پہلی بار کھولا جائے گا۔
جمعہ کے روز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ایک موسمی الرٹ جاری کیا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 13 جولائی (اتوار) سے شروع ہونے والی 3 روزہ مدت کے دوران معتدل سے شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں معتدل اور شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں دریاوں کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر دریائے سندھ، کابل، جہلم (منگلا کے بالائی حصے) اور چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ اس وقت تربیلا، تونسہ، اور گڈو بیراج نچلے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ کالا باغ اور چشمہ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایک طرف وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے
ستمبر
امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
?️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے
مارچ
جنین کیمپ میں صیہونیوں پر حملے کے لیے عوامی تیاری کا اعلان
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: داؤد الزبیدی کی شہادت کے بعد کل رات ہونے والے
مئی
ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلباء کا دھرنا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کینیڈا کی بعض یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کے عوام
مئی
اسد کا تختہ الٹنے میں کون کون شامل تھا ؟
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ واللا نیوز کے ملٹری رپورٹر
دسمبر
امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی شدید قلت، حادثات کے خدشات میں اضافہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز (ATC) کی شدید کمی ایک
فروری
ہنٹر بائیڈن: نیتن یاہو جیل سے فرار ہونے کے لیے جنگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے
جولائی
اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی
دسمبر