?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حافظ محمد سعد ولد خادم حسین کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی (ڈی آئی سی) کی سفارش پر ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں رکھا گیا تھا۔
علاوہ ازیں صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے مزید 487 افراد کےنام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ٹی ایل پی کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکالے گئے تھے جس کے بعد مجموعی تعداد 577 ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کئے گئے۔
خیال رہے کہ 7 نومبر کو وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ سے منظوری کے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی ذیلی شق ون کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو فرسٹ شیڈول سے بطور کالعدم جماعت نکال دیا تھا۔
فورتھ شیڈول ایک ایسی فہرست ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دہشت گردی اور فرقہ واریت کے جرم میں مشتبہ افراد کو رکھا جاتا ہے۔
انسداد دہشت گردی کے سیکشن ای ون کے مطابق فورتھ شیڈول میں ’کوئی بھی شخص جو ایک سرگرم کارکن، عہدیدار یا کسی تنظیم کا حصہ ہو جس کے دہشت گردی یا فرقہ واریت میں ملوث ہونے کا شبہ ہو‘۔
اس کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی ایسا شخص جس پر شک ہو کہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کی وفعہ ای ون میں شامل کیا جاتا ہے۔
ایک مرتبہ فورتھ شیڈول میں نام آنے کے بعد متعلقہ ادارے اس مشتبہ شخص یا تنظیم کی نگرانی کرتے ہیں۔دوسرے مرحلے میں اس کا شخص یا ادارے کا نام ای ٹو میں شامل کیا جاتا ہے جس کے تحت اسے پابند کیا جاتا ہے کہ وہ ریاست مخالف یا مذہبی جذبات کو مجروح سے متعلق سرگرمیاں کا حصہ نہ بنے۔
ایسے افراد متعلقہ تھانے کو اطلاع دیے بغیر علاقہ نہیں چھوڑ سکتے اور بعض صورت میں مشتبہ شخص یا ادارے کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی جاتی ہے اور عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔
ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کا معاملہ حالیہ احتجاج کے دوران سامنے آیا تھا اور اس پر نظر ثانی کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی تھی۔
ٹی ایل پی نے 20 اکتوبر کو لاہور میں حکومت پنجاب پر اپنے سربراہ مرحوم خادم حسین رضوی کے بیٹے حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے احتجاج کے تازہ ترین دور کا آغاز کیا تھا۔
لاہور میں پولیس کے ساتھ تین روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد ٹی ایل پی نے 22 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کیا۔
لاہور اور گوجرانوالہ میں مارچ کے دوران تصادم کے دوران 5 پولیس اہلکار شہید اور مارچ کے شرکا اور پولیس دونوں کے سیکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔
31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے ارکان نے دعویٰ کیا کہ وہ کالعدم تنظیم کے ساتھ ‘معاہدہ’ پر پہنچ چکے ہیں لیکن اس کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ ٹی ایل پی کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حکومت، ٹی ایل پی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف معمولی مقدمات کی پیروی نہیں کرے گی تاہم انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔
انہوں نے ٹی ایل پی کی قیادت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ کالعدم تنظیم کے اکاؤنٹس اور اثاثوں کو غیر منجمد کر دے گی اور تنظیم پر لگی پابندی ہٹانے کے لیے اقدامات کرے گی۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت اور ٹی ایل پی کے معاہدے کے بعد تقریباً 2 ہزار 100 ٹی ایل پی کارکنوں کو پولیس کی حراست سے رہا کیا گیا، وہیں تنظیم کے کالعدم ہونے کی حیثیت کی منسوخی سے ٹی ایل پی کے تقریباً 8 ہزار کارکن خود بخود فورتھ شیڈول سے خارج ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق
نومبر
چین کی امریکہ کو دھمکی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے تائیوان
مئی
واشنگٹن اپنے فوجیوں کو منشیات فراہم کرتا ہے:پینٹاگون کے سابق عہدہ دار
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ایک سابق اعلیٰ سکیورٹی عہدہ دار کا کہنا ہے
ستمبر
بائیڈن نے ہیرس کے حق میں صدارتی دوڑ سے دستبرداری کیوں اختیار کی؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی اندرونی و بیرونی ناکامیوں کے
اکتوبر
غزہ جنگ بندی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات میں مثبت ماحول کے بارے میں
دسمبر
یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا
فروری
یمن جنگ بندی کے لیے نیا منصوبہ پیش
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:عرب امن گروپ نے یمن میں جنگ کے خاتمے کا منصوبہ
اپریل
اسلام کے پہلو میں خنجر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی
ستمبر