تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کاا علان کر دیا،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سیکرٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا۔پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پارٹی سیکرٹریٹ پر کارروائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔

عمر ایوب نے سی ڈی اے آپریشن کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے سے پوچھا کہ رات کے اندھیرے میں آپریشن کیوں کیا، کیا نوٹس جاری کیا گیا؟ اگر آپ کو بلڈنگ کی کسی جگہ پر اعتراض تھا تو صبح آتے اور کہتے کہ تجاوزات کو ہٹائیں، اچھے ماحول میں بات ہوسکتی تھی۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے ان کی گاڑیوں کی تلاشی لی۔

ہمارے دفتر پر رات کے اندھیرے میں ایسے آپریشن کیا گیا جیسے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد میں سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم غیر قانونی تعمیرات گرا کر اسے سیل کر دیاگیا۔ مزاحمت کرنے پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوہے اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔

مرکزی سیکرٹریٹ سیل ہونے کی خبر پھیلتے ہی پی ٹی آئی قائدین، چیئرمین مرکزی دفتر پہنچ گئے تھے۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کے مرکزی دفترگزشتہ رات پہنچی تھی۔ سی ڈی اے ٹیم ساتھ ہیوی مشینری بھی لائی تھی۔سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیکٹر جی 8/4 میں قائم سیاسی جماعت کی جانب سے پلاٹ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات قائم کی گئی تھی مذکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ کیا گیا ہے جس کی اراضی پر قبضہ کر کے تجاوزات قائم کی گئیں تھیں۔

مشہور خبریں۔

مودی نے وائٹ ہاؤس میں کیا کہا؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مودی کا خیرمقدم کیا اور دونوں

ٹرمپ کا کانگریس پر حملے کے دن گرفتار ہونے والوں کی رہائی کا مطالبہ

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن فرنٹ رنر، ڈونلڈ ٹرمپ نے

یوکرینی صدر کے توہمات پر روس کا ردعمل

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے زلنسکی کے دعوے کو توہمات بیمارگونه

صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی سائنسدان اور محقق شہید ہوئے ہیں؟

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر

رفح کراسنگ پر اسرائیل کا داخلہ عرب حکومتوں کی تذلیل کا باعث بنا

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عربی زبان کے مصنف اور مفکر فہمی ہوویدی نے غزہ جنگ

عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔ بلال اظہر کیانی

?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے