?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی مشیر رانا ثنااللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شرکت کریں گے، اس کے علاوہ حکومتی نمائندے ریاض پیرزادہ، توقیر شاہ، رانا تنویر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور عطا اللہ تارڑ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، جام کمال خان ، حنیف عباسی، امیر مقام، اویس لغاری، سردار محمد یوسف، پرویز خٹک، رضا حیات حراج، جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب اور دیگر بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ہم نے گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا، جس کے تحت تحریک انصاف کا بطور جماعت کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی حیثیت سے اس اجلاس میں شریک ہوں گے، بطور جماعت ہم اس وقت کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں کیوں کہ 77 سالوں سے ہم بطور ملک ان حالات کا شکار ہیں اور مزید ان حالات کے حق میں نہیں ہیں، ہم نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے اور فسطائیت کا خاتمہ کرنا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو پے رول پر رہا کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جیلوں کی کہانی،رہا ہونے والے فلسطینیوں کی زبانی
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں
نومبر
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال
اپریل
بھارتی فوج نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرلیا
?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے
مئی
چین کی تائیوانی علیحدگی پسندوں کی غیر ملکی طاقتوں سے وابستگی پر تنقید
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: چین کی تائیوان امور کی دفتر کی ترجمان چن بین ہوا
دسمبر
روس نے یوکرین کے الزامات پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں ماسکو کے ایلچی نے روسی حکام کے
اپریل
انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی
?️ 21 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے حوالے سے انسٹاگرام
اکتوبر
اسرائیل کا مستقبل کیسا ہوگا؛صیہونی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کے سابق
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے
فروری