تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا۔ اختیار ولی خان

اختیار ولی خان

?️

پشاور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا۔

اخیتار ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر تحریک انصاف نے لندن میں مظاہرہ کیا اور اس مظاہرے میں کیا بیانیہ بنایا، ان حالات میں ڈائیلاگ ہوتے نظر نہیں آتے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا، حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی یہ حکومت کی مجبوری ہے، تحریک انصاف نے چیزیں خراب کر دیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کے موقع پر ہم نے یہ طے کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی آمد پر انہیں پھولوں کے گلدستے اور پنجاب کی روایتی مہمان داری کی جائے گی لیکن انہوں نے موقع ہی نہیں دیا، انہوں نے آزادی اظہار کے نام پر وزیراعلی پنجاب کو گالیاں دیں۔ اختیارولی خان نے کہا کہ فیض حمید کی باقیات نہ ہوتی توان کی خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہوتی، مریم نوازکوپشاورمیں جلسےکی دعوت دوں گا ایسا جلسہ کرکے دکھاؤں گا اِن کوپتا چل جائے گا۔

اُن کا ایک اور سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ بدمعاشوں کوجب اسمبلی لیکرجائیں گےتو اِن کو روکا جائے گا، آزادی اظہاررائے کے نام پر نازیبا زبان استعمال کی گئی، اگریہ گالی نہ دیتے تو ایسا ماحول نہ ہوتا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری جلد مکمل کرنے کی ہدایت

?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس دہندگان کی

پہلگام حملے کے بعد بھارتی اور پاکستانی رہنماؤں کی لفظی جنگ جاری

?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام

عطوان: "استحکام کارواں” قابضین کی رسوائی ہے/غزہ کے باشندوں کو واضح پیغام پہنچا رہا ہے

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ کار "عبدالباری عطوان” نے مراکش سے

امریکی کانگریس صدر ٹرمپ کی فوجی اختیارات محدود کرنے کی کوشش میں

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی مالی سال کے دفاعی بجٹ کے مسودے سے ظاہر ہوتا

انگلینڈ میں مفلوج ہڑتالیں جاری

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق برطانوی

حکومت کا پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی

عُمر شریف کے انتقال پر مہوش حیات کا گہرے دکھ کا اظہار

?️ 3 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)جہاں پاکستان کی نام ور شخصیات عمر شریف کے انتقال

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ایوان میں واپسی پر وہ ان کا خیرمقدم کریں گے۔راجا پرویز اشرف

?️ 29 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے