🗓️
لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے تعلیمی شفافیت اور ترقی کے لئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں، حکومت تعلیمی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کوہر صورت یقینی بنا رہی ہے۔ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کی خاتون ایم پی اے اعظمی کار دار کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ناوال حیدر نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کو بچوں کے حقوق اور ان کو در پیش مسائل کے حوالے سے بر یفنگ دی۔ اس موقع پر موقعہ پرلائبہ سلمان ،ابر رحمت ۔سیرین سیف،عطیہ عاصم ،مہک گل ،انعم اظہر اور سمیر حیدر سمیت دیگر موجود تھیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم سمیت ہر شعبے میں قومی کی بیٹیاں لڑکوں کے مقابلے میں آگے جا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں جدت لانے کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے ہیں اور یونیورسٹیز میں پہلی باروائس چانسلرز سمیت تمام عہدوں پر بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر تقر ریاں کی ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں سفارش پر لوگوں کو بھر تی کرنے سے تعلیم کا نظام تباہ ہوتا ہے۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ گورنرنے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کی مختلف شعبہ جات میں خدمات قابل ستائش ہیں۔
مشہور خبریں۔
آصف زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب
🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری
مارچ
وزیر خارجہ کا دورہ بھارت دوطرفہ نہیں، شنگھائی کانفرنس کے لیے تھا، دفتر خارجہ
🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مئی
بلاول بھٹو کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات
🗓️ 27 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بلاول بھٹو کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کے
اپریل
طالبہ سے مبینہ زیادتی: ویڈیوز کو وائرل ہونے سے روکا کیوں نہیں گیا؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
🗓️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے تعلیمی
اکتوبر
آرٹیکل 63 اے نظرثانی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
🗓️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے نظرثانی
اکتوبر
اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے تو دیکھتے ہیں کہ انہیں بدلے میں کیا دیا جاسکتا ہے:فواد چوہدری
🗓️ 14 مارچ 2022(سچ خبریں)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد
مارچ
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔
🗓️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے
اکتوبر
ہم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں:شیخ رشید
🗓️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید
مارچ