?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ایوان کے اندر ہی اپنی ’عوامی اسمبلی‘ کا اجلاس شروع کردیا جہاں ہر تمام اراکین موجود رہے، اس کے علاوہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی پی ٹی آئی کے اراکین کے ساتھ بیٹھ گئے، پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ’اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘ کے نعرے لگائے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے عوامی اسمبلی میں قراردادیں پیش کی گئیں، جن میں سے پی ٹی آئی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ سے کسی دوسری جیل منتقل کرنے اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قید ہونے کے خلاف بھی قراداد منظور کی گئی علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے شمع جونیجو کے معاملے پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جس کی ابتداء یا انتہا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، شمع جونیجو کہاں کہاں گئی، اس کے ہاتھ کون کون سی خفیہ دستاویزات لگیں، اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ بعد ازاں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا پیسے لے کر بک جانے والا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے، پی ٹی ائی نے زین قریشی کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس نمٹا دیا کیوں کہ عمران خان نے زین قریشی کے جواب کو درست مانا اور کوئی کاروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔
مشہور خبریں۔
خوراک کے عالمی بحران کی وجہ مغربی ممالک ہیں:روس
?️ 30 جون 2022روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی
جون
نظر ثانی کیس میں دلائل دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس نظر ثانی درخواستوں
مارچ
وکلا کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ جمع کروادی
?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے
مارچ
بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے پاکستان کی دنیا میں عزت بڑھی۔ عطا تارڑ
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
اگست
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر
ایران اور عربوں کے درمیان مشترکہ بحری فوج:لبنانی میگزین کی قیاس آرائیاں
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک لبنانی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین خلیج فارس
جون
انٹرنیٹ بند کر کے صیہونی غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ کے جزوی کنکشن کے بعد
اکتوبر
صیہونی حکومت پورے خطے کے لیے خطرہ ہے:ایران
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ
فروری