تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ سیاسی اُمور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا دہشت گردی پر بریفنگ کے لیے خط لکھنا بدنیتی ہے، تحریک انصاف کویہ نہیں پتہ کہ پاکستان میں دہشت گردی کون کررہا ہے، خط لکھنا اور ان کیمرہ بریفنگ مانگنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن کو شرم آنی چاہیے، ایسی گفتگو کرنے والے شخص پر لعنت بھیجنی چاہیے، ان کیمرہ بریفنگ مانگنی ہے تو ڈیفنس کمیٹی میں آیا کریں، اِس کمیٹی کے اجلاس میں یہ آتے نہیں۔

مشیر وزیرِاعظم سیاسی اُمور کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ 28ویں ترمیم میں جو عوامی ایشورہ گئے اِن کو شامل کیا جائے تاکہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا ہوں، وفاق اور صوبوں کے درمیان ایشوز کو اتفاق رائے کے بعد ترمیم کو لایا جائےگا، ووٹرز کی عمر اور حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق قانون سازی پر کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہماری اسیسمنٹ کےمطابق اِکا دُکا لوگ باہر نکلیں گے، دفعہ 144 کے نفاذ کی ضرورت نہیں ہوگی، تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے، اِن کو تشدد کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا کرتےہیں، یہ جھوٹ کو سچ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اُمید ہے مولانا فضل الرحمان 8 فروری کو کوئی پرتشدد کارروائی نہیں کریں گے، ہمیں ہر کسی کے کردار کا معلوم ہے۔

مشہور خبریں۔

سوڈانی فوج کے جنرل حمیدتی کے ٹھکانوں پر شدید حملے

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سوڈان میں

شمال عراق میں ایران مخالف دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکہ

?️ 2 اگست 2026سچ خبریں: شمال عراق کے شہر سلیمانیہ میں ایران مخالف دہشت گردوں

سوریہ میں عدم استحکام کا سلسلہ جاری؛ ادلب کے نواحی علاقے میں دھماکہ

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں:ادلب کے شمالی نواحی علاقوں کفریا اور الفوعہ کے اطراف ایک

دو تہائی امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ امریکہ کو گمراہ کر رہے ہیں

?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی نیوز چینل NBC News کے تازہ سروے کے مطابق

اسرائیل کو فوری طور پر لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے: چین

?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:چین کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں

یمن کا عدن ایئرپورٹ فوری طور پر خالی کرنے کا حکم

?️ 28 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے عدن ایئرپورٹ

پاک فوج کا ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ، اسلحہ چھوڑ کر فرار

?️ 11 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف

روس کا یوکرین کی فوجی تنصیبات پر جوابی حملہ

?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی فوجی و صنعتی تنصیبات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے