🗓️
لاہور(سچ خبریں) آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہا کہ انتخابی اصلاحات کے 4 پہلو ہیں، ای وی ایم مشین کے ذریعے 20 منٹ میں پورے حلقے کا نتیجہ آ جائے گا، ای ووٹنگ کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں کو ووٹ کا حق دینے میں ساتھ دینگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پرعزم ہے۔
مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق نہیں دینا چاہتے، سمندر پار پاکستانیوں کو اتنا ہی پاکستانی سمجھتے ہیں جتنا پاکستان میں بسنے والوں کو، 2 آرڈیننس کی کابینہ نے منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن کو اختیار دیا ہے کہ ای وی ایم مشین استعمال کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دے، حکومت نے یہ اختیار الیکشن کمیشن کو دیا ہے جو بلاول بھٹو بھی چاہ رہے تھے، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ کا کردار نہیں پتہ، مریم اور بلاول کو بس روز اٹھ کر عمران خان کے خلاف بولنا ہے، پاکستان میں مریم اور بلاول کی وجہ سے نابالغ لیڈرشپ مسلط ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بائیو میٹرک اور قانون سازی کا حصہ تیسرا اور چوتھا نکتہ الیکٹرانک ووٹنگ کا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ پر ہماری قانون سازی مکمل ہو چکی ہے، بائیو میٹرک پر ابھی ٹیکنالوجی کا کام مکمل ہونا باقی ہے، عدالتوں میں وراثت کا سرٹیفکیٹ لینا مشکل ہوتا تھا، اب نادرا شجرہ دیکھ کر وراثت کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بریگیڈیئرریٹائرڈ عتیق کو ہیوی مکینیکل کمپلیکس کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین نوکری سے استعفیٰ دئیے بغیر ایم پی ون اور ایم پی ٹو سکیل لے سکیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی پی پیز کو بقایا جات کی مد میں 40 فیصد ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے سپریم کورآرڈینشن کمیٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جولائی تک ڈھائی کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اور اعلیٰ سطح پر تحریک انصاف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،گزشتہ حکومتوں کو 6ماہ نہیں گزرتے تھے اور بدعنوانی کے الزامات لگنا شروع ہو جاتے تھے۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ ناموس رسالتؐپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،اپنے داخلی معاملات میں یورپی یونین کی کسی قرارداد کو اہمیت نہیں دیتے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی پناہ گزینوں کے لیے نصر اللہ کا جواب
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ ہفتے منگل کے روز لبنان میں قابض حکومت کے
ستمبر
کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ
🗓️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل
اگست
اسٹولٹن برگ نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کی اہم شرط کا انکشاف کیا
🗓️ 19 فروری 2023اگرچہ کیف خود کو شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کا
فروری
عراق میں دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین امریکی ہتھیاروں کا شکار
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ماہر شاہین العبیدی نے کہا کہ دیالہ
اگست
برطانوی وزیراعظم کی شہری مظاہروں کو محدود کرنے کی کوشش
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم مختلف مظاہروں میں مظاہرین سے مقابلہ کرنے کے لیے
جنوری
مشکل صورتحال ہے، احتیاط سے چلنا ہوگا‘ جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سماعت جاری
🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ
جنوری
جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں، فضل الرحمٰن
🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
اپریل
کمال راشد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟
🗓️ 1 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان
نومبر