?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔
رانا ثناءاللہ نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کر دیا جائے، سننے میں آیا ہے کہ اس طرح کی اسکیم زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سیلاب آیا وہاں آزادانہ سروے ہوا ہے، ڈیٹا کے مطابق سیلاب متاثرین کی معاونت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات ہوسکتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے، وفاقی سطح پر تجویز ہے کہ اس پروگرام کو صوبے بھی منظور کریں، یہ کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی اپنا نکتا نظر رکھ سکتی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ باہمی مسائل کے لیے ایک کمیٹی پنجاب میں موجود ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کو مثبت معنوں میں لینا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 6 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت
اگست
حکومت کا آئی ایم ایف اجلاس سے قبل ٹیکس وصولی میں بہتری کیلئے اقدامات پر غور
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معیشت کی سست رفتاری کے باعث حکومت کو ٹیکس
نومبر
جنیوا میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کی ملاقات اور اسرائیل کی مذمت
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: جنیوا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سفیروں
جون
آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق
دسمبر
پیرس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے عوام نے پیرس میں فلسطین کے مظلوم عوام کی
مئی
افریقہ میں جائیکا کا کردار؛ چین اور فرانس کے خلاف ترقی یا توازن؟
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: جاپان اپنی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی (جائیکا) کے ذریعے
دسمبر
بیروت کے نواحی علاقوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی تیسری لہر
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے
اکتوبر
حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی
جون