بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے:آئی ایس پی آر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقاتوں سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے‘ خبر منظم ڈس انفارمیشن ہے معاملہ جلد ادارے سے اٹھایا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ملاقاتوں سے متعلق بی بی سی کی خبر آئی ایس پی آر کا ردعمل آگیا ، جس میں برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقاتوں سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے ، بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈا خبر میں متعلقہ حقائق نظر انداز کیے گئے ، خبر میں ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر انداز کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خبر منظم ڈس انفارمیشن ہے، معاملہ جلد ادارے سے اٹھایا جائے گا کیوں کہ بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے ، بی بی سی کو ماضی میں بھی متعدد خبروں پر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ، برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو جرمانے بھی ادا کرنے پڑے کیوں کہ بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈا پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

مشہور خبریں۔

شام کے علاقے جولان پر صیہونی قبضے کے بارے میں روس کا ردعمل

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ

جنگ میں فتح قریب ہے:روس

?️ 1 جنوری 2026 جنگ میں فتح قریب ہے:روس روس کی قومی سلامتی کونسل کے

اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کو لاس اینجلس جیسی بڑی آتشزدگی کا خطرہ  

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں میں لاس اینجلس جیسی بڑے

ڈاکٹر عافیہ جلد رہا ہو سکتی ہیں، سابق سینیٹر مشتاق احمد

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق

حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام

?️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ

ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن

روس نے شمال مشرقی شام میں بھاری فوجی ساز و سامان بھیجا: المیادین

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  المیادین کے ذرائع نے بتایا کہ روس نے شمال مشرقی

موبائل اسکرین پر کورونا وائرس کے زندہ رہنے کے حوالے سے اہم تحقیق

?️ 8 اگست 2021سڈنی (سچ خبریں) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (سی ایس آئی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے