بیوروکریسی نگران حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، وزیر اطلاعات بلوچستان

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ سول بیوروکریسی لوگوں کے مسائل حل کرنے میں روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نگران حکومت کو وہ اہمیت نہیں دے رہی جو ان کو دینی چاہیے، جس کے نتیجے میں نگران حکومت کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ’ریڈ ٹیپ‘ صوبائی کابینہ کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، جو صوبے اور اس کے لوگوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی وزیر اعظم اور وزیر اعلی بلوچستان سے متعلق احکامات پر زیادہ توجہ نہیں دے رہی اوران کا یہ رویہ حکومت کو قابل قبول نہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ افسران وزرا کو صوبے میں جاری منصوبوں کا دورہ اور اس پر نظر ثانی کرنے کی اجازت دینے سے گریز کرتے ہیں۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باعث کابینہ اور وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبے کی بہتری کے لیے کیے گئے کئی اہم فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ابھی تاریخ کے سب سے اہم مرحلے سے گزر رہا ہے جہاں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔

جان اچکزئی نے بتایا کہ دوسری جانب آرمی چیف کے نظریے کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل کے تحت کئی اقدامات کیے گئے لیکن اس حوالے سے بیوروکریسی کی جانب سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے عدم تعاون اور بلوچستان میں لال فیتے کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، بدقسمتی سے نگران حکومت کو وہ اہمیت نہیں دی جا رہی، آئین کے مطابق جس کی وہ مستحق ہے۔

مشہور خبریں۔

ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی

?️ 4 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم

امریکی حکام کے تائیوان دورے جاری

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:چین کے احتجاج کے باوجود امریکی ریاست ایریزونا کے گورنر تائیوان

عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ

?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ

14 سال بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے اپنی پرواز بحال کر دی

?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سیاحت

عالمی میڈیا نے ٹرمپ کی تقریرکو بے معنی اور غیر جمہوری قرار دیا

?️ 24 ستمبر 2025عالمی میڈیا نے ٹرمپ کی تقریرکو بے معنی اور غیر جمہوری قرار

ان شاء اللہ 2 ماہ میں اپنا ہدف پورا کر لیں گے: اسدعمر

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد

ارمنستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری

مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی

?️ 22 اکتوبر 2025مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے