?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات مکمل محفوظ رہیں اور پاکستانی جوہری تنصبات سے تابکاری خارج نہیں ہوئی.
بھارتی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا لیکن آئی اے ای اے کی وضاحت کے بعد بھارت کے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کسی ایٹمی تنصیب پر کوئی حملہ نہیں ہوا آئی اے ای اے کے ترجمان نے بھارتی جریدے ”انڈین ایکسپریس‘ ‘کو دیے گئے بیان میں کہا کہ پاکستان کے تمام ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں اور تابکاری کے اخراج سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بھی مکمل طور پر بے بنیاد ہیں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق نہیں.
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملے اور تابکاری اخراج کے جھوٹے دعوے کیے گئے تھے جنہیں عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا ہے دوسری جانب پاکستانی حملے میں بھارت کے براہموس میزائل ڈپو کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق ہوگئی، بھارتی ریاست پنجاب میں واقع بیس پر تابکاری کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن کی رپورٹ نے بھی صورتحال کی سنگینی کی تصدیق کر دی ہے.
بھارتی پنجاب میں براہموس میزائلوں کے ایک بڑے ذخیرے کو پاکستانی حملے میں شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں علاقے میں تابکاری پھیلنے کے شواہد سامنے آئے بھارتی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بیس کے اطراف موجود آبادی کو فوری انخلا کے احکامات جاری کر دیے انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن کی ابتدائی رپورٹ میں بھی تابکاری کے اخراج کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے پاکستان کے اس موقف کو تقویت ملی ہے کہ حملے میں دشمن کی حساس دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا.


مشہور خبریں۔
صدر مملکت کی طرف سے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156
جون
گورنر سندھ کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر خراجِ تحسین
?️ 6 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام کے سیکیورٹی
جولائی
بائیڈن اور ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: امریکی عوام
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں 72 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ڈیموکریٹک
جولائی
غزہ کے سلسلہ میں صیہونیوں کی احمقانہ پالیسی
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے حوالے سے تل ابیب کی
اگست
عراقی تجزیہ کار کا امریکی فوجوں کے انخلا کے بارے میں بیان
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ماہر نے امریکہ اور عراق کے درمیان مذاکرات
اپریل
سید حسن نصراللہ نے امریکہ کا کیسے مذاق اڑایا؟
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی حالیہ تقریر میں
جنوری
شام کی طرح فلسطینی قوم بھی جیت جائے گی
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس بات پر
مئی
آزادانہ، منصفانہ انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجا
?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
اکتوبر