?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں، ہم جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بینظیر ہنرمند پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے اجرا میں نوید قمر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے قوم کے بچوں اور بچیوں کو ہنرمند بنایا جائے گا، بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہنر سیکھ کر نوجوان دیارغیر میں ملک کا نام روشن کریں گے، ہنرمند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبانیں بھی سکھائی جائیں گی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک نرسنگ جیسے شعبے کی بڑی مانگ ہے، بچیوں کو نرسنگ جیسے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز کے ایک رپورٹر کے مطابق سابق امریکی صدر
جون
شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شنگھائی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے
ستمبر
اسرائیل عراق میں نئی محاذ آرائی کی تیاری میں مصروف
?️ 3 نومبر 2025اسرائیل عراق میں نئی محاذ آرائی کی تیاری میں مصروف صہیونی خبر
نومبر
بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں تربیت دیتی ہیں: جرنل وال سٹریٹ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو
جولائی
شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)
جنوری
عمران خان کو خوش قسمتی سے نالائق اپوزیشن ملی ہے: شیخ رشید
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان
جنوری
مداحوں نے سائرہ یوسف کو حسیناؤں کی ملکہ قرار دے دیا
?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل
مئی
وزیر اعظم نے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگادی
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی مقامی طلب کو
مئی