بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 35 کروڑ روپے کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 35 کروڑ روپے کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف سامنے آگیا، چیئرمین بپلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے اس معاملے پر مکمل رپورٹ ایک ماہ میں طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنتس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، آڈٹ حکام نے مستحقین کے اکاؤنٹس سے 35 کروڑ روپے کی رقم نکالے جانے کی تصدیق کی، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ادائیگیوں سے متعلق واضح تضادات کی نشاندہی کی گئی، اس حوالے سے ابتدائی طور پر 31 ہزار مشتبہ کیسز سامنے آئے، سیکرٹری بی آئی ایس پی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے تین ماہ کا وقت درکار ہے تاکہ تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جا سکے۔

آڈٹ کے دوران سامنے آنے والے انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ ’27 ہزار 266 کیسز میں میاں بیوی دونوں کو مالی امداد جاری کی گئی جو پالیسی کے برخلاف ہے‘، اجلاس میں پی اے سی رکن نوید قمر نے سوال کیا کہ ’ان رقوم کی ریکوری کیسے کی جائے گی؟‘ اس کے جواب میں سیکرٹری بی آئی ایس پی نے اعتراف کیا کہ ’ادارے کے پاس ریکوری کا کوئی واضح طریقہ کار موجود نہیں ہے، نادرا کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے جس کی تصدیق کے بعد ناموں کی جانچ پڑتال کرکے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا‘۔

آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ ’سیلاب زدگان کی امداد کے لیے جاری کیے گئے 84 کروڑ روپے کی رقم دور دراز علاقوں کے اے ٹی ایمز سے نکلوائی گئی‘، اس پر نوید قمر نے کہا کہ ’آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں‘، تاہم آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے مؤقف اپنایا کہ ’یہ معاملہ محض رقم نکلوانے کا نہیں بلکہ اس نظام کی خامیوں کا ہے کیوں کہ یہ کارڈ ملک کی غریب ترین خواتین کو دیا جاتا ہے جو دور دراز علاقوں میں جا کر رقوم نہیں نکال سکتیں‘، اجلاس میں سیکرٹری وزارت تخفیف غربت نے بتایا کہ ’وزارت کی سطح پر کیے گئے ڈیٹا تجزیے میں 11 فیصد ریکارڈ میں نقائص سامنے آئے ہیں جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں‘۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں 24 ملین سے زائد افراد کو خوراک کی شدید عدم تحفظ کا سامنا: اقوام متحدہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے افغانستان میں انسانی

ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ترکی کی حالیہ کئی فوجی کارروائیوں نے ظاہر کیا ہے کہ

گوگل میسیجز پر اے آئی فیچرز دیے جانے کا امکان

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے دنیا بھر میں

چناب کے بہاؤ میں تبدیلی ناقابل قبول، دنیا بھارت کے خلاف نوٹس لے: پاکستان

?️ 18 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ چناب کے بہاؤ

Jokowi, Prabowo could buy more time in VP selection

?️ 8 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

ھآرتض: اسرائیل کا تعلیمی بائیکاٹ آپ کی سوچ سے بھی بدتر ہے

?️ 3 جنوری 2026سچ خبرین: صہیونی اخبار ھآرتض نے دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کی

لبنانی رکنِ پارلیمان: حزب اللہ کے لیے اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں مزاحمتی وفاداری کے دھڑے کے رکن نے

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید لفظی جھڑپ

?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مالیاتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیموکریٹ اراکین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے