بیرون ملک وفود بھیجنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے اعتراض پر اعظم تارڑ کی وضاحت آگئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اختلاف رائے کا حق ہے، حکومتی وفد اتحادی اراکین پرمشتمل ہے۔

اس موقع پر ایوان میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضی میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دونوں ہمارے سینئر ہیں، ان دنوں میں غیرسنجیدہ گفتگو نہیں ہونی چاہیے اور کامران مرتضی بغیر ثبوت کوئی بات نہ کریں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے، ہم نے پارلیمانی وفود کے متعلق پہلے ہی تجویر دے رکھی ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 19 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع

کینڈین خاتون کا عجیب وغریب مشغلہ،گنیز بک میں آئے گا نام

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کینیڈین خاتون کیلی ہارڈی کو ٹوتھ برش جمع کرنے کا

امریکہ دنیا کی ہنسی بن گیا ہے: ٹرمپ

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی موجودہ انتظامیہ

غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی

کیا اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: شمالی محاذ پر جھڑپوں میں شدت اور قابض حکام کی

ٹرمپ اور روس کے درمیان تعلقات میں ہلیری کلنٹن شامل

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، اے ڈی سی ریونیو شہید

?️ 30 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت

پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے قبل عمران خان سے مشاورت

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے