?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات حل کرنے کے لیے خصوصی سیل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔مفت انصاف کی فراہمی پر وفاقی محتسب کےبارےمیں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں وفاقی محتسب طاہرشہباز نے وفاقی محتسب کےکردار اور کارکردگی پر صدرِ مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔
صدر مملک کو بریفنگ دی گئی کہ ’میڈیا آگاہی مہم سے شکایات کی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ دیکھا گیا سال 2020 میں 82 فیصد زیادہ شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.6 پر عمل درآمد ہوا جبکہ 74 فیصد کا ازالہ کیا گیا‘۔طاہر شہباز نے بتایا کہ 2020 میں 1 لاکھ 30 ہزار 112 شکایات کو حل کیا گیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 74 ہزار 892 تھی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’ایبٹ آباد،خاران میں لوگوں کو مفت انصاف کی فراہمی کیلئے علاقائی دفاتر کا قیام عمل میں لایا گیا، آن لائن شکایات کی تعدادمیں7 گنا اضافہ ہوا، سال 2020 تک آن لائن شکایات کی تعداد 77 ہزار 930 تک پہنچ گئی تھی۔
صدرِ مملکت نے کہا کہا ’وفاقی محتسب کو فعال اور مضبوط بنانےکیلئے قوانین پرنظرثانی کی ضرورت ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت کے حل کیلئےخصوصی سیل تشکیل دیا جائے،عوام کوبلامعاوضہ انصاف فراہمی کیلئے وفاقی محتسب اپنا دائرہ مزید وسیع کرے‘۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ’مفت انصاف کی فراہمی پر وفاقی محتسب کےبارےمیں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو ایوان صدر کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے،ڈیجیٹل روابط سے شکایات کے ازالے، وقت، رقم کی بچت میں مدد ملے گی‘۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت
فروری
اسرائیل ٹرمپ کو کیا تحفہ دینے والا ہے :واشنگٹن پوسٹ
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، امریکی
نومبر
روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی؛ ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ
فروری
عراق کو صیہونی دھمکی افواہ تھی:المیادین
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ وضاحت دی کہ
دسمبر
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین
اکتوبر
جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں ہے: یمنی نائب وزیر خارجہ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے عارضی
جون
لاہور میں زبردست مظاہرے اعلی افسروں سمیت 5 افراد اغوا
?️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےلاہور میں
اپریل
آئندہ 6 ماہ یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہوں گے: سی آئی اے چیف
?️ 4 فروری 2023سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا کہ انٹیلی جنس
فروری