بیرسٹر گوہر و دیگر جیلوں میں قید رہنماؤں سے مشورہ کریں، شاہ محمود قریشی

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر و دیگر جیلوں میں قید پارٹی رہنماؤں سے مشورہ کریں۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی کی وکلا سے گفتگو کی فوٹیج سامنے آگئی۔

شاہ محمود قریشی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا اور شیخ وقاص اکرم سے گزارش ہے کہ ہم ڈیڑھ سال سے جیل کے اندر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرشپ یاسمین راشد، سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سے بھی کوئی ان پٹ لے کہ ہمارا نقطہ نظر کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کی باہر کی لیڈرشپ ہم سے کوئی ان پٹ لے، تو ہو سکتا ہےکوئی بہتر چیز ان کو پیش کر سکیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے، قائدین سے گزارش ہے کہ جن سیاسی جماعتوں سے مختلف امور پر ہم اہنگی ہے، ان سے بات چیت کریں۔

مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں سے ایک ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ یک زبان ہوکر ایک خودمختار پاکستان آئین اور بچوں کے مستقبل کے لیے یکجاں ہو سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر جمہوریت میں اس ملک کی بقا ہونی ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے ہے یہ لازم اور ملزوم ہے۔

مشہور خبریں۔

کوئی بھی سفیر وزارت خارجہ کو اطلاع دئے بغیر کسی وزیر سے نہیں مل سکتا

?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر

سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 17 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر عائد

پاکستانی وزیر اعظم: اسلام آباد بھارت کے ساتھ غیر جانبدار ملک میں مذاکرات کے لیے تیار ہے

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ایک غیر

ٹرمپ ایران پر دوبارہ حملے سے کیوں خوف زدہ ہیں؟ : عبدالباری عطوان

?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے ایران کی میزائل طاقت، زیر زمین فوجی تنصیبات

وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو سونپی اہم ذمہ داری

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی

عراق سیاسی بحران کا شکار ہے: العربی الجدید

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    25 جولائی کی شام کو عراقی شیعہ جماعتوں کی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے

?️ 1 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے

مطالبہ کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں،بیرسٹرگوہر

?️ 20 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے