?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ مریم نواز بھاٹی گیٹ واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں۔
عظمیٰ بخاری نے کا کہنا تھا کہ بھاٹی گیٹ پر واقعے سے متعلق پہلی اطلاع ریسکیو 1122 نے دی، بچی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہوا، پولیس بچی کے والد کو تھانے لے گئی، خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کا اپنے شوہرکے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اس لئے پولیس بچی کے والد کو لے گئی، پولیس کو لگا ہوگا کہ شاید شوہر اس معاملے میں ملوث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس شخص کی بیوی اور بچی گر گئی، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس کے ساتھ غلط رویہ رکھا، اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، جو بھی ملوث پایا گیا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بہت تکلیف میں ہیں، میں بتا نہیں سکتی وہ کتنے دکھ میں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ایک ایک لمحے کے واقعے کی رپورٹ لے رہی تھیں، انکوائری کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون بننے میں وقت لگا، پنجاب میں حلقہ بندیوں میں بھی وقت لگ رہا ہے، حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
جب تک میں اقتدار میں ہوں، چین تائیوان کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت نہیں کرے گا:ٹرمپ
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے واپسی پر فاکس نیوز
مئی
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر مبینہ حملہ
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
جنوری
ایران کے ساتھ جنگ پوری دنیا کو متاثر کرے گی:ترکی
?️ 5 جون 2026سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران
جون
غزہ میں قتل عام بند ہونا چاہیے: روس
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: عراق کے دورے پر موجود روسی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری
ستمبر
کیسپین سی کنونشن بل کے قانونی پہلوؤں پر ایک نظر؛ حقیقت کیا ہے؟
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں: حکومت کی طرف سے بحیرہ کیسپین کی قانونی حیثیت سے متعلق
اگست
مصری وزیر خارجہ کے مطابق شرم الشیخ مذاکرات کے اہم نکات
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ
اکتوبر
وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کر دیا
?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین
اپریل
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ
مئی