بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بھارتی ڈرون

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہوگی اور بھرپور ہوگی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے نہ صرف بھارت کے طیارے گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملایا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کئے۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں صبح کے وقت دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا تھا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا تھا۔

عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کو جنگ کے تباہ کن نتائج کا انتظار کرنا چاہیے: عطوان

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے سیاسی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان

ابراہیم رئیسی کا دورہ دمشق

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ علاقائی اور عرب سیاسی ممالک کے درمیان تعلقات

امریکہ کی دہشت گرد پروری کو جواز فراہم کرنے کی جدوجہد

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں لڑنے کے

بائیڈن نے دنیا کو بہت خطرناک بنا دیا ہے: امریکی میڈیا

?️ 27 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے امریکی صدر کے

دنیا بھر میں صیہونی قبضہ کاروں کے خلاف نفرت میں اضافہ

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت شروع سے ہی اپنی میڈیا امیج کو لے

گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع

آئی ایم ایف کا 4 بینکوں کی ری کیپٹلائزیشن کیلئے ’تیز کارروائی‘ کا مطالبہ

?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے

ایران اور عراق کے تعلقات پر امریکی میگزین کی اشتعال انگیز رپورٹ، نئی پابندیوں کی دھمکی  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے قریب سمجھی جانے والی میگزین فارن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے