بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات کے باوجود بلاول بھٹو گووا جائیں گے، دفترخارجہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے آنے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باوجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ 4 مئی کو شیڈول ایس سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گووا جائیں گے، اجلاس میں شرکت کا ہمارا یہ فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ مثبت اور تعمیری جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل دیگر رکن ممالک سے بھی اسی طرح کی مثبت حکمت عملی کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بات بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہونے کے الزام کے بعد ایس سی او اجلاس میں شرکت کے فیصلے پر نظر ثانی کے امکان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کی۔

بھارتی خفیہ تنظیم را کے چیف سمیت بھارتی حکام کے بیانات کے حوالے سے سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پچھلی کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے اثرات بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی حدود میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کیے ہیں، ہم پاکستان کو دہشت گردی کے کسی بھی واقعے سے جوڑنے کے دعوے مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکام کے یہ تبصرے غیر ضروری اور بےبنیاد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یاد دہانی کروائی کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ گووا کے اعلان میں واضح کیا گیا تھا کہ یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ’پاکستان ایس سی او کا ایک فعال رکن ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایس سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف سنا جانا چاہیے، میں اس بات کا اعادہ کرتی ہوں کہ یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تناظر میں ہو رہا ہے، وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق دیگر تمام باتوں کو نظر انداز کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ محض باتیں ہیں اور ان کا شنگھائی تعاون تنظیم اور اس کے امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے منفی بیانات اور منفی پیش رفت پاکستان کو ایک ایسی تنظیم میں اپنا کردار ادا کرنے سے روک نہیں سکتی جس کا پاکستان ایک ذمہ دار رکن ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں سیاسی مساوات کا بدلنا ایک سراب کی مانند

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے نمائندے

عالمی تنہائی سے لے کر داخلی اختلافات تک؛غزہ جنگ کے نتائج پر صیہونی سرکاری رپورٹ

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:تل ابیب یونیورسٹی سے وابستہ داخلی سکیورٹی اسٹڈیز سینٹر کی رپورٹ

لاعلم نہیں آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے.جاویدلطیف

?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے

واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات بہترین ہیں: امریکی وزیر جنگ

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ انہوں

مراد سعید کا صدر مملکت کو خط

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید

63% اسرائیلی طلباء نے تعلیم چھوڑی

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: پیر کے روز Ma’ariv اخبار کی طرف سے شائع ہونے

دبئی کے حاکم نے ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے کی یاد میں نمائیش کا افتتاح کردیا، اسرائیلی سفیر بھی شامل

?️ 29 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) دبئی کے حاکم نے ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے

بغداد میں شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں کار مارچ

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی نے جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے شہداء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے