?️
لاہور: (سچ خبریں) بھارت کی آبی دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاﺅ میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 37 ہزار 600 کیوسک کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر کیوسک ہوگیا 2 روزمیں ہیڈمرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 91 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک رہ گئی ہیڈامرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کی آمد 44 ہزار800 کیوسک تھی.
ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں 2 روز قبل پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی یاد رہے کہ جمعہ کے روز بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاﺅمیں بڑی کمی ہوئی تھی ہیڈمرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی واقع ہوئی تھی.
ترجمان واپڈا نے بتایا تھا کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہ گئی جب کہ جمعرات کو پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک تھا، اسی طرح منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک، جب کہ اخراج 10 ہزار 800 کیوسک تھا.


مشہور خبریں۔
جنوبی کوریا کا آبدوز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے
ستمبر
فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور
?️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات کے
فروری
لبنان میں گرفتار ہونے والے صیہونی جاسوس کے اعترافات
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی فوج کے ہاتھوں کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونے والے موساد
مارچ
غزہ میں 5 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے 4 اہم اشارے
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور فلسطینی استقامت کاروں کے
مئی
اسرائیلی فوج میں تنزلی کا بحران اور نیتن یاہو کے تلخ آپشنز
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz جس نے حالیہ دنوں میں صہیونی فوج
مارچ
روسی ویکسین جتنی جلد لوگوں کو لگ سکتی ہے، لگائی جائے: سندھ ہائی کورٹ
?️ 1 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے روسی کورونا ویکسین اسپوٹنک فائیو کے حوالے
اپریل
پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے لگے، اسموگ میں معمولی کمی
?️ 17 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے
نومبر
لانگ مارچ کو بھرپور قوت کے ساتھ دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف گجرات کے رہنماؤں نے کل 10
نومبر