🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے، نئی دہلی شاید پاکستان سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے مریدکے، بہالپور اور آزاد کشمیر میں میزائل سے حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کے لیے پیشکش کی تھی، اور حملے کے بعد بھی صبر و تحمل سے کام لیا، تاہم بھارت نے اگلے دو روز بھی پاکستان میں ڈرونز سے حملے میں فوجی تنصیبات کے علاوہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی، جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا تھا۔
ان واقعات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف کارروائی کے لیے مکمل اختیارات دے دیے تھے، جس کے بعد پاک فوج نے 10 مئی کو آپریشن بینان مرصوص کا آغاز کیا، اور دشمن کی متعدد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کا اعتراف دشمن فوج کی ترجمان نے خود پریس کانفرنس میں بھی کیا۔
جنگ بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر امریکا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان سے جنگ بندی کی درخواست کی، جسے پاکستان نے فوری منظور کرلیا، جس کے بعد بھارت اور پاکستان کی جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایکس پر کیا گیا تھا، جس کی تصدیق دونوں روایتی حریفوں نے بھی کی تھی۔
پاکستان میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی اہداف کی تباہی کے بعد قوم آج یوم تشکر منارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے کو طلب کر لیا
🗓️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو الیکشن
اکتوبر
غزہ پٹی میں ایندھن اور طبی سامان کی ترسیل
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کے
فروری
اسرائیل میں امریکی سفیر: یمن معاہدے کے لیے امریکا کو اسرائیل سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے
🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے یمن پر حملے بند کرنے
مئی
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کو نذر
جولائی
اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف کی نیت پر سوال اٹھا دیے
🗓️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی قرض دہندہ کے معاملات میں تجربہ
ستمبر
حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے
جنوری
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے:و زیر خارجہ
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مطالبہ
اگست
گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے
نومبر