🗓️
لندن: (سچ خبریں) سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے چائنیز ٹیکنالوجی استعمال کی، اگر جے 10 سی طیارے نے رائفل طیارے کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم استعمال کیا۔مائیکل کلارک کے مطابق میرے خیال سے بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی۔
اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔
انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔دوسری جانب بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔
مشہور خبریں۔
اقتصای رابطہ کمیٹی نےگندم، یوریا کی درآمد کی منظوری دے دی
🗓️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
اکتوبر
کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا
🗓️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کراچی شہریوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری کہ اب
مارچ
فرحہ فلم کا اثر؛مغربی ضمیر بھی بیدار
🗓️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:فرحہ ایک ایسی فلم ہے جس نے 1948 میں صیہونی حکومت
دسمبر
اندونیشیا میں صیہونی جرائم کے خلاف عوامی مظاہرے
🗓️ 19 مئی 2021سچ خبریں:اندونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشین شہری امریکی سفارت
مئی
فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی۔
🗓️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض
جون
سوڈان میں جنگ بندی جاری رکھنے کا بین الاقوامی مطالبہ
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی
اپریل
وزیراعظم کا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات
جولائی
غزہ کی جنگ میں دشمن کا واحد ہتھیارشیر خواروں کا قتل
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ
نومبر