بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے ہمیشہ بامقصد مذاکرات کا حامی رہا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی قابض فورسز نے 4 کشمیریوں کو شہید کیا، بےگناہ کشمیریوں کو شوپیاں، بیج بہاڑہ اور سوپور علاقوں میں شہید کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ سال2021 میں بھارتی قابض فوج نے 14 بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے،  پاکستان نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی فوری اور شفاف عالمی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے بات چیت کا خواہاں ہے، بات چیت سے ہی مسائل حل ہونے چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ انڈس واٹرکمیشن کےاجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد 30 مارچ کو بھارت جائےگا، انڈس واٹر کمشنر پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت ہوگی، بھارتی خارجہ سیکرٹری کا بیان دیکھا ہے، وہ نامناسب بیان ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے دو ڈیم اور مغربی دریاؤں پر منصوبوں پر تحفظات ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت 5 اگست سے پہلے مسئلہ کشمیر کو تنازعہ تسلیم کرچکا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت خود تنازعہ کو اقوام متحدہ لے کرگیا لیکن قرارداروں کو تسلیم نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

?️ 21 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جاری بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز

نیٹو کی دشمنانہ پالیسی ہمیں سلامتی کے اقدامات پر مجبور کر رہی ہے:روس

?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:کرملین نے نیٹو کی روس مخالف پالیسیوں کو دشمنی قرار

سوئی ناردرن کی گیس نرخوں میں 147 فیصد اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

?️ 25 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سوئی ناردرن گیس

ایم کیو ایم کا کراچی بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ، سندھ حکومت کی مخالفت

?️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بے امنی

حماس کے ترجمان اور متعدد کمانڈروں کی شہادت پر ذبیح اللہ مجاہد کا ردعمل

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد مبہم ہے: روس

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی تجزیہ کار کا اہم اعتراف

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:صہیونیوں کے ایک معروف تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ

تہران اور ریاض مذاکرات کے بارے میں عراق اور سعودی وزراء کا اظہار خیال

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے منگل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے