بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے: صدر مملکت

بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے: صدر مملکت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا، صدر مملکت نے  کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے بے مثال عزم پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا کہ  آج پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔صدر عارف علوی نے  یاددہانی کروائی کہ  حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،کشمیری عوام کی خواہش اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا، کشمیر کا حتمی فیصلہ آزادانہ استصوابِ رائے کے ذریعے ہی کیا جائے گا اور  کشمیری عوام جبر کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت وادی میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری سے مسلمانوں کی تقلیلِ آبادی کا آغاز کر چکا ہے،  بھارت غیر انسانی حربے ، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل، ظالمانہ حراست اور جعلی مقابلوں میں ملوث ہے، بھارت حراستی تشدد، پیلٹ گنوں کے استعمال اور گھروں کو مسمار کرنے میں بھی ملوث ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں بدل دیا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی کی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کنٹرول کرنے کی کوشش ناکام رہی ہے جبکہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے خطے میں امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، کشمیر میں بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیا اور دنیا میں سنگین اثرات مرتب ہوں گے، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور دیرپا حل ہی خطے میں پائیدار امن اور ترقی کا راستہ ہے۔

انھوں نے  مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسائل میں سے ایک ہے تاہم بھارتی ہٹ دھرمی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے یہ تنازع حل نہ ہو سکا، کشمیری عوام 7 دہائیوں سے مشکل حالات، دہشت اور ظلم کے خلاف برسرِپیکار ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

مشہور خبریں۔

گیس اسٹیشنوں پر سائبر حملے کے پیچھے صیہونی حکومت اور امریکہ کا ہاتھ : ایران

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: سردار غلام رضا جلالی نے ٹی وی پروگرام نیگاہ یک میں

یمن میں غذائی عدم تحفظ دنیا کا سب سے بدترین قحط ہے: اقوام متحدہ

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 16 ملین افراد

 اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹمز ہائی الرٹ،معاملہ کیا ہے؟

?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے اپنے

بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار متاثر، مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے’یکساں قومی ٹیرف’ میں 4.95 روپے

شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی کئی مہینوں کی کوششیں

ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچے کی موت

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل سیو دی چلڈرن تنظیم کے مطابق ہر 9 منٹ میں

بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے

?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر

ویانا مذاکرات کا فاتح ایران ہے:عطوان

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے