بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہوا ہے: بابر افتخار

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل بابر افتخار کا ردعمل

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہواہے بھارت جو اقدام کررہاہے اس سے خطے کے امن پر منفی اثرات آئیں گے ، بھارتی حکومت  دہشت گردی کے نام پر معصوم کشمیریوں کونشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی صورتحال کوبدترین انسانی المیے میں بدل دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کامقصد خطے کی صورتحال کاجائزہ لینا ہے، پاک بھارت 2003کے سیزفائر پر فروری 2021میں رابطہ ہوا، اس انڈراسٹینڈنگ کے تحت ایل اوسی پورا سال پرامن رہی اور ایل اوسی کے اطراف مقیم آبادی کے حالات میں بہتری آئی۔

بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی دھمکیوں سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی جانب سے مختلف الزامات اوردھمکیاں سامنے آئیں، بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی دھمکیاں خاص سیاسی سوچ کی نشاندہی کرتی ہیں۔بھارت کے حوالے سے میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ بھارت مذہبی انتہا پسندی کی جانب گامزن ہے ، بھارت جو اقدام کررہاہے اس سے خطے کے امن پر منفی اثرات آئیں گے، بھارتی فوج نے نیلم وادی کے سامنے جعلی اکاؤنٹر کرکے کشمیری کو شہید کیا اور اس جعلی اکاؤنٹر کے بعد بھی الزام پاکستان پر لگادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل اوسی پر بسنے والے کئی بےگناہ کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے اور دہشت گردی کے نام پر معصوم کشمیریوں کونشانہ بنارہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہواہے اور کشمیر کی صورتحال کوبدترین انسانی المیے میں بدل دیاہے، سچ یہ ہے کہ اگست 2019 سے کشمیر میں تاریخ کا بدترین محاصرہ جاری ہے ، 5جنوری 1949کوکشمیریوں کے حق خود ارادیت کا وعدہ عالمی برادری نے کیاتھا۔

مغربی بارڈر کے حوالے سے میجرجنرل بابرافتخار نے بتایا سال 2021میں مغربی بارڈر پر صورتحال چینلجنگ رہی ، اس دوران شمالی وزیرستان میں اہم آپریشن کیاگیا، ویسٹرن بارڈر پر مقامی آپریشنل معاملات ہیں جن کو ایڈریس کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ شدید موسمی حالات کے باعث فینسنگ کا کام رکاجسے آپریشن کے بعد مکمل کیاگیا، ہم مکمل طور پر فوکسڈ ہیں،فینسنگ کا کام پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، باڑ لگانے کا کام تقریباً 95فیصد مکمل ہوچکا ہے، بارڑ کامقصد لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ عوام کو محفوظ بنانا ہے، باڑ لگانے کے عمل میں ہمارے شہیدوں کا خون شامل ہے۔

پاک افغان بارڈر سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر میں دونوں اطراف کے لوگ آجارہے ہیں ، پاک افغان سرحد پر فینس سیکیورٹی ، آمدورفت اور تجارت کیلئے ضروری ہے، مقامی معاملات کے حل کیلئےدونوں اطراف کی لیڈرشپ میں ہم آہنگی ہے۔میجرجنرل بابرافتخار نے مزید کہا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان پر آئے، افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان پر آئے، باڑز کو محفوظ کرنے کیلئے ایف سی بلوچستان ،ایف سی کے پی کیلئے67 نئے ونگز کام کئے گئے۔

آپریشن ردالفساد کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد دیگر آپریشن کے مقابلے میں بہت مختلف ہے، آپریشن ردالفساد ملٹری اور ایریا اسپیسفک نہیں ہے، آپریشن کے دوران 2021میں 60ہزارسےزائد آپریشنز کئےگئے۔میجرجنرل بابرافتخار نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شاندار اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا انٹرنیشنل ایجنسیز نے 2021میں890تھریٹ الرٹ جاری کئے، تھریٹ الرٹ کے نتیجے میں دہشتگرد حملوں کو روکنےمیں70فیصد کامیابی ملی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے خوفزدہ ؛ وجہ؟

🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق بینجمن نیتن یاہو 7 اکتوبر کے واقعات

نیتن یاہو کو ایک ہفتہ سے لگاتار شکست کا سامنا 

🗓️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معروف صہیونی تجزیہ کار ایلون بین ڈیوڈ نے معاریو اخبار

نیتن یاہو نے 13 بار جنگ بندی کی مخالفت کے بعد آخر کیوں ماننا ؟

🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کابینہ نے 13 بار جنگ بندی پر عمل

ایک بار پھر ایران اور حزب اللہ کے خلاف بنی گانٹز کی بیان بازی

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے آج پیر

پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے

🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات

اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب مقدمات کی مخالفت کر دی۔

🗓️ 7 مئی 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد شہر ہرات میں لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے اسکول پہونچ گئیں

🗓️ 18 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد شہر ہرات

ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہوسکتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ

🗓️ 20 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے