?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں مذہب کے حوالے سے کتنی عدم برداشت ہے، بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ سندھ مذہبی رواداری سے متعلق پوری دنیا میں مثال ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کا آج آخری روز ہے، سندھ کے صوفیوں نے مذہبی رواداری کا درس دیا، ہندو، سکھ، مسیحی اور ہر مذہب کے لوگ ساتھ ہیں اور اقلیتوں کا دن منا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو وزیر اعلی ہاؤس بلایا تھا اور درخواست کی کہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لیے دعائیں کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیشہ اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی، کوئی بھی جب ملک پر بری نظر سے دیکھتا ہے تو سب اکٹھے ہو کر پاکستان کی بقاء کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ اقلیتوں کو حق ملے، سندھ حکومت نے اقلیتی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، اقلیتیوں کی عبادت گاہوں کے لیے انہی کے مذاہب کے لوگ پولیس میں بھرتی کیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عامر لیاقت کا فواد چوہدری کو اہم پیغام
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے
اکتوبر
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ اور اسرائیل کی ملی بھگت
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو
فروری
جنوبی کوریا میں ڈرون ریسنگ چمپین شب کا آغاز
?️ 30 مارچ 2021سیول(سچ خبریں) ہواؤں میں اڑنے کا شوق سب کو رہتا ہے اس
مارچ
آپریشن عزم استحکام کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کوئی پہلا
جولائی
ایٹمی مذاکرات سے متعلق ایران کا مؤقف
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے ملک کا
اگست
پی ڈی ایم میں اختلاف کرنے والے کا نام سامنے آگیا
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) استعفوں کے معاملے پر اختلافات کے علاوہ پاکستان پیپلز
مارچ
لبنانی وزیر اطلاعات کا استعفیٰ؛ سعودی عرب کی ایک اور شکست
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے39 دنوں تک اپنی تمام سیاسی، سفارتی، میڈیا اور
دسمبر
انس خطاب؛ تحریر الشام سے شامی انٹیلی جنس کی سربراہی تک
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے
دسمبر