?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں بریفنگ کے بعد بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہونی چاہئے؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا ، وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت سے تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، جس کے بعد ہمسایہ ملک سے تعلقات کی نوعیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائےگی ، ذیلی کمیٹی بھارت سے تجارت سے متعلق سفارشات تیار کرے گی ، وفاقی کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
گذشتہ روز حکومتِ پاکستان نے کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویزمستردکردی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی مخالفت شیخ رشید، شیریں مزاری،شاہ محمود، اسدعمرنے کی ۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ واشنگٹن معاہدے کی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی امریکی محور اور صہیونی حکومت کی
جولائی
آئی ایم ایف مشن کی پاکستانی وفد سے ملاقات، معاشی استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر زور
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
مارچ
پابندیاں لگانے میں امریکی رویہ غیر متوقع ہے: ماسکو
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ
فروری
اسرائیل اور امریکہ کا سخت ترین دشمن کون ہے؟ ؛صہیونی ذرائع کی زبانی
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی اور مغربی میڈیا کے مطابق، یمن کی عسکری طاقت
مئی
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 245 ہوگئی
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں
جولائی
جنگ بندی کی توسیع کے چند گھنٹے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ، 6 افراد شہید
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:امریکی اعلان کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے
مئی
حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے
جنوری
8 تضادات کا شکار مکہ معاہدہ ؛کیا ریاض سہ فریقی عہد پر بھروسہ کر سکتا ہے؟
?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان مکہ معاہدہ متعدد تضادات
اگست