?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کے مباحثے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں بالخصوص انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن سے خارج کیا جارہا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کی دریاؤں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد سے بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی اور پروپیگنڈا کر رہا ہے، 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان پر بے بنیاد دراندازی کے جواب میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
مودی سرکار اس وقت پورے بھارت میں اپنے گودی میڈیا سمیت شدید تنقید کی زد میں ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت چاہتی ہے کہ کسی طرح پاکستان کی جانب سے حملے میں نقصان کی خفت سے بچا جاسکے، اسی لیے جنگ بندی کے باوجود بھارت خطے میں قابل اعتراض اقدامات کرنے کی کوشش میں ہے۔
اس سے قبل سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے پانی کو 24 کروڑ لوگوں کی ’لائف لائن‘ قرار دیتے ہوئے اسے جنگی اقدام تصور کرنے کا مؤقف دنیا کے سامنے واضح انداز میں رکھا تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی غزہ میں مکمل شکست
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل ڈیزائنر جیورا ایلند
فروری
دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، عمران خان
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چوہدری پرویز الہٰی کا اتحادی ہونا اور وزیر اعلیٰ
دسمبر
امام خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام خط پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں امام
مئی
نیٹو اجلاس؛ جیت کا معاہدہ یا یوکرین جبری دباؤ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: دوسری جنگ عظیم کے بعد کے پہلے دنوں میں اور یورپ
جولائی
حالیہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسرائیل کو کسی بھی
اکتوبر
ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
?️ 6 اپریل 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے
اپریل
فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں عافیہ سے ایک بار پھر ملاقات طے پا گئی: وکیل
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید اپنی بہن
نومبر
نیتن یاہو کو مظاہرین کی آواز کیوں نہیں سنائی دیتی؟: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ اسرائیل میں ہونے
ستمبر