بھارت جنگی جنون کو روکے ورنہ راکھ کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔ محمد احمد خان

ملک احمد خان

?️

لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون کو روکے ورنہ راکھ کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں، بات چیت جاری رہنی چاہیے، پاکستان نے کہا تھا امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی ایک ملک نہیں ختم کرسکتا، پینسٹھ ہو یا اکہتر کی جنگ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کیا، لیکن اب وہ معطل کرتا ہے تو پھر پہلگام واقعہ پانی چھیننا اور جنگ چھیڑنے سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا، پانی زندگی ہے اس زندگی کو کوئی چھین نہیں سکتا۔

ذرائع کے مطابق ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بہاولپور شہر میں بھارتی راکٹ گرائے گئے، برستی آگ تڑپتی لاشوں نے بہاولپور میں میزائل کو آگ میں لپٹتے دیکھا تو لوگوں نے کھڑے ہوکر کلمہ پڑھا، ایسا جذبہ کہاں سے لاؤ گے، دہشت گردی کی آگ میں ایک لاکھ شہادتیں ملیں اور ایک سو پچاس بلین ڈالر کا نقصان برداشت کیا تو ہم کیسے دہشت گرد ہوسکتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بین الاقوامی پریشر آتا تو لیڈر شپ جھک جاتی ہے، لیڈر شپ بات سن لیتی ہیں، پاکستان کا ایٹمی قوت بنانے کا مشکل فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو تو دوسرا نوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے کیا، شہبازشریف کے تدبر اور جنرل عاصم منیر کے مضبوط ارادے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران جنگی جنون کو روکیں، اگر نہیں روکیں گے تو نتیجہ میں جواب ایسا ہوگا، ضرب اتنی سخت ہوگی کہ دھویں راکھ کے نیچے کچھ نہیں بچے گا، جنگوں میں پہلا قتل حق و سچ کا قتل ہوتا ہے ۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا چار گھنٹے میں ثابت کردیا، پاکستانی ضرب اتنی گہری تھی کہ سیز فائر کرنا پڑا، ڈائیلاگ کا حامی شخص ہوں، چاہتا ہوں ممالک ڈائیلاگ سے معاملات حل کریں، مودی خطہ کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے جو چھوٹا جرم نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کیسے سڈنی کو یہودیوں کے لیے پرکشش بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟

?️ 19 دسمبر 2025 سچ خبریں: 14 دسمبر 2025  کو سڈنی کے بانڈی ساحل پر

امریکہ اور ہندوستان کے درمیان عارضی تجارتی معاہدہ

?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: امریکہ اور ہندوستان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے

پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں

ہرزوگ اور بلنکن کی ملاقات کے ہیڈکوارٹر کے سامنے اسرائیلیوں کا مظاہرہ

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:منگل کو اسرائیلی مظاہرین نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ

قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے نتیجے میں ادویات 32 فیصد مہنگی ہوگئیں

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عام استعمال کی 100 سے زائد

ایران نے نئے ڈرون کی نقاب کشائی کی

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:ایران کے اپنے تازہ ترین ڈرون کارنامے کی نقاب کشائی پر

شکر ہے ن لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویزالہیٰ

?️ 9 جون 2025گجرات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور

اسرائیلی پولیس کی وحشیانہ کاروائی، الجزیرہ ٹی وی چینل کی نامہ نگار کو گرفتار کرلیا

?️ 7 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  اسرائیلی پولیس نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے