?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے افغانستان میں شورش بھارت کے مفاد میں ہے، بھارت چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے۔ امریکا، یورپ و دیگر ممالک کو آگاہ کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے،بھارت چاہتا ہے کہ افغانستان میں شورش رہے کیونکہ افغانستان میں شورش بھارت کے مفاد میں ہے، بھارت چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے۔
تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان تنہا ہے، یہ تاثر درست نہیں، امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا مددگار اور تعمیری ساتھی ہے، یہ امریکا کہہ رہا ہے جو ہم پر انگلی اٹھاتا تھا، انہوں نے کہا پاکستان سے پارٹنرشپ صرف افغانستان تک محدود نہیں ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ کل تاجکستان اور ازبکستان روانہ ہورہا ہوں، وہاں افغان مسئلے پر اہم کانفرنس میں کئی ممالک شریک ہوں گے، ہم معذرت خواہانہ رویہ ہرگز نہیں اپنائیں گے افغانستان کی صورت حال سنگین ہورہی ہے، پاکستان کو نئے بدلتے حالات کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔۔
انہوں نے کہا ہم امن قائم کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، دو ٹوک اورڈٹ کربات کریں گے، افغانستان کی صورتحال سنگین ہورہی ہے، افغانستان کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا جائز نہیں، اشرف غنی طالبان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، طالبان کو اشرف غنی پر اعتراضات ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل لوگ ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان اب بہت سمجھدار ہوگئے ہیں، طالبان دوحہ مذاکرات کے بعد اب بدل چکے ہیں، پاکستان کو نئی بدلتی صورت حال کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے
مئی
مصر اور صہیونی ریاست کے درمیان گیس معاہدہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں بجلی اور پانی کی شدید قلت کے دنوں
اگست
نیتن یاہو کے خاندان نے ایک مضبوط ٹھکانے پر پناہ لی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان نیوز سائٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد
اکتوبر
سید امین الحق کا اسحٰق داڑ کو پیغام ’میں وزیر نہیں رہا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے‘
?️ 7 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین
نومبر
نئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
?️ 19 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں)نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق
اپریل
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 10 روپے فی یونٹ مہنگی
?️ 7 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10
جون
پنجاب کی کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار
?️ 9 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل مزید التواء کا شکار ہوگئی
مئی
امریکہ ایران پر دباؤ ڈالنا بند کرے:چین
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف دباؤ
اگست