?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا کیونکہ پھر دہشتگردی نہیں کر سکے گا، افغان امن عمل میں ہمارا کردار مانا جاتا ہے اور ہمیں اس معاملے پر بین الاقوامی حمایت حاصل ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منیراکرم کا کہنا تھا کہ دنیا کے تین بڑی طاقتوں امریکا،روس اور چین نے پاکستان کو دعوت دی ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
منیراکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے لوگوں کے بیانات سے نہیں ڈرنا چاہئیے جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے کیونکہ وہ لوگ مشکل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس میں افغانستان کے علاوہ کسی ملک نے ہمارے خلاف کوئی بات نہیں کی صرف افغانستان نے الزامات عائد کیے اور یہ بھی کوئی نئی بات نہیں اس طرح کی باتیں وہ کرتے رہتے ہیں۔
منیراکرم کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا کیونکہ اگر افغانستان میں امن آگیا تو پھر بھارت افغانستان سے دہشت گردی نہیں کرسکے گا اس لیے وہ افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 20 سال تک بین الاقوامی قوتیں مسئلے کا کوئی فوجی حل تلاش نہیں کرسکیں اور بعد میں پاکستان کا ہی مؤقف مانا گیا کہ مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
منیراکرم نے کہا کہ ہم اپنے مقاصد میں کلیئر ہیں اور اب ہماری کوشش ہے کہ امریکہ، روس اور چین کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اپنے بیان میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں،پاکستان افغانستان میں سیاسی حل کا حامی ہے، پاکستان سمجھتا ہے افغان مسئلے کا حل فریقین کے درمیان مذاکرات میں ہے، پاکستان بارہا کہہ چکا کہ ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں، پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے گارنٹر نہیں، ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے،افغان نمائندے کے سلامتی کونسل میں من گھڑت الزامات عائد کیے، سلامتی کونسل میں افغان نمائندے کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ افغان حکومت بلیم گیم سے باز رہے اور تعمیری مذاکرات کرے ، مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں اس کا سہرا افغان قیادت کو جائے گا، پاکستان افغان تنازعے کی بھاری مالی جانی قیمت ادا کرچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکا کا پشاور میں قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان
?️ 12 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصل
مارچ
عدالت سے شہباز شریف کو ایک اور ریلیف مل گیا
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل
جون
’مقصد الیکشن سے روکنا ہے، ’فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 15 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے
دسمبر
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد بلز منظور
?️ 23 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر
جنوری
وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی
ستمبر
کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کو دو سال مکمل، مسلمانوں کی حمایت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
?️ 14 مارچ 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں
مارچ
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار دیدیا
?️ 30 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے
نومبر
کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے؟
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل 14 نے انکشاف کیا کہ دوحہ غزہ کی
فروری