بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، گمراہ کن اور بلا جواز بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف جاری اپنی کارروائیوں کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، گمراہ کن اور بلا جواز بیان کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی وزرات خارجہ کے بیان پر رد عمل میں کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی اور خطے میں اس کے تاریخی تخریبی کردار کے تناظر میں یہ بیان محض بھارت کی کھلی منافقت اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ بیان ایسے ملک کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کی قیادت داخلی سیاسی مفادات کے لیے اسلاموفوبیا کو ہوا دینے اور اپنی مسلم آبادی کے خلاف پرتشدد واقعات کے باوجود جواب دہی سے مبرا ہے، چند ہفتے قبل ہی اس کی قیادت نے ایک ایسے قابض فریق کی مکمل اور غیر مبہم حمایت کا اعلان کیا جو ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے مسلسل قتل کا ذمہ دار ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نہایت مضحکہ خیز امر ہے کہ ایک ایسی ریاست، جس نے تاریخی طور پر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا، انہی اصولوں کی پاسداری پر اظہارِخیال کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات اس حقیقت سے توجہ نہیں ہٹا سکتے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، دبایا ہے اور مسلسل انکار کر رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپس بشمول وہ گروہ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے نظام کے تحت درج ہیں، کی حمایت اور سرپرستی سے باز رہے، اس ضمن میں بھارت کو پاکستان کی کامیاب انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر بے جا واویلا بند کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

پولی گرافک ٹیسٹ اُن لوگوں کا ہونا چاہیئے جو جھوٹے کیسز بناتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان

باخبر امریکی ذرائع نے انکشاف کیا: ٹرمپ نیتن یاہو کے اقدامات سے صبر کا دامن کھو بیٹھے ہیں

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: خطے میں اہم پیش رفت کے حوالے سے امریکی صدر

اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات

تیل اور امریکہ کا عرب ممالک کی طرف جھکاؤ

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ کے عرب اتحادیوں

ہواوے کمپنی کو 40 ارب ڈالرز کے خسارے کا سامنا

?️ 27 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسمارٹ فون کے کاروبار میں

اسرائیل کے خلاف بات نہ کرنے کا الزام لگانے والے صارف کو ماہرہ خان کا جواب

?️ 20 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیل کے خلاف

وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلی اور گورنرز سے رابطہ، عیدالاضحی کی مبارکباد دی

?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلی اور

الجزائر کی فلسطینی گروپوں کو قومی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی دعوت

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ الجزائر نے فلسطینی گروپوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے