بھارتی فورسز کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کررہی ہے۔ مشعال ملک

مشعال ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان مشعال ملک کا کہنا تھا کہ انسانیت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر روند دی گئی، جموں پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا، نہ کوئی عدالت، نہ کوئی ثبوت مگر سزا ایسی دی گئی کہ انسانیت شرما گئی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے دلخراش واقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر، اُسے سڑکوں پر ذلیل کیا گیا، یہ صرف ایک نوجوان کی تذلیل نہیں یہ پوری کشمیری قوم کی بے عزتی ہے، یہ انصاف نہیں، بلکہ کھلی انتقامی کارروائی ہے۔

حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ سوال اب یہ ہے کہ عالمی برادری کب جاگے گی؟ کب انصاف بولے گا؟ عالمی ادارے کب جاگیں گے؟ ظلم کھلے عام ہو رہا ہے، کشمیر کے نوجوانوں کا سوال ہمارا جرم کیا ہے، کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

شبلی فراز کا اہم بیان، تحریک انصاف کا مقصد نیا پاکستان ہے

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا یوم پاکستان

اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو 3 میجر پوائنٹس پر بات ہوگی، خواجہ آصف

?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل، عالمی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل، ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل کے بعد عالمی سطح

ایکسوس: اسرائیل حماس کے خلاف اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنا چاہتا ہے

?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: ایکسوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے

نئے شامی حکمرانوں کا شامی اقوام کو متحد کرنے کا منصوبہ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی قیادت میں شام کی نئی

ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق 

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عمان میں اسرائیلی وزیر

آزاد کشمیر کے معاملات حل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ، فوجی سربراہ نے ذاتی دلچسپی لی، وزیراعظم آزاد کشمیر

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا

صوبے ممکنہ طور پر600 ارب روپے وفاق کو فراہم نہیں کرسکیں گے

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں (ایس او ایز) منافع اور ڈیوڈنڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے