بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

ایل او سی

?️

مظفرآباد (سچ خبریں) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوابی وار پر بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا۔ بھارتی فوج نے سفید جھنڈرا لہرا کر اپنی شکست کو تسلیم کرلیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے رات گئے بزدلانہ حملے کئے تھے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ اور 5 بھارتی طیارے تباہ کر دیئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے بھی یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ اس کے پاکستان کی فوج نے طیارے مار گرائے ہیں۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو جارحیت مہنگی پڑ گئی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی، دشمن نے بہت مار کھا لی، بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اب ہم حالت جنگ میں ہیں اور یہ جنگ بھارت نے مسلط کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوگیا، بھارت کیلئے شرم کا مقام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا تسلیم کر رہا ہے پاکستان نے 5 جہاز مار گرائے ہیں، رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا بزدلی کی نشانی ہے، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کا مورال بلند ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنی عوام کے حقوق کا احترام کیے بغیر امن و سلامتی کی بات کرنا بے سود:یمنی عہدیدار

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے

سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے حفیظ کی پی سی بی سے معذرت

?️ 25 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے

تیز ہواؤں سے سعودی عرب کو پہنچا نقصان

?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو سعودی میڈیا نے ملک کے کچھ حصوں

آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے

کویتی کھلاڑی کی صیہونی حکومت کے نمائندے کے خلاف میچ سے دستبرداری

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:کویتی کھلاڑی احمد عواد نے بلغاریہ میں شمشیربازی کے مقابلے میں

عراق کا دہشت گردوں کے لیے سخت ہوشدار 

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول

اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ

کانگو میں فوجی حملے میں 40 افراد ہلاک

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی جمہوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے