?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بارے میں نئے انکشافات اور مودی سرکار سمیت انٹیلی جنس اداروں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملک ارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کو پہلگام حملے سے 3 دن پہلے رپورٹ مل گئی تھی، اس لیے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد میڈیا، عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مودی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی اور اس کے میڈیا کی تمام تر کوششوں کے باوجود تاحال پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی تنقید کو نہیں روکا جاسکا ہے۔ بھارتی جریدے انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مودی نے پہلگام حملے سے تین دن قبل انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ کشمیر منسوخ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملک ارجن کھرگے نے بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود مودی نے خود تو بچا لیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا، اگر انٹیلی جنس الرٹ یہ بتا سکتی ہے کہ وزیراعظم کا جانا محفوظ نہیں تو پھر سیاحوں اور مقامی شہریوں کو کیوں خطرے میں چھوڑا گیا؟۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر کانگریس کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو ملک میں پیش آنے والا دہشت گرد حملہ ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی تھی، حکومت نے اس ناکامی کو تسلیم تو کیا، لیکن سوال یہ ہے کہ اگر حملے کا اندیشہ پہلے سے تھا تو پیش بندی کیوں نہ کی گئی؟
بھارتی جریدے نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ 24 اپریل کو آل پارٹیز اجلاس میں مرکزی حکومت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی خامیوں کو تسلیم کیا،وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو نے تصدیق کی کہ پہلگام میں سکیورٹی کی خامیاں موجود تھیں، اس سے قبل بھارتی اخبار ڈیکن کرونیکلز بھی پہلگام واقعہ میں سکیورٹی کی خامیاں کی نشاندہی کرچکا ہے۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ اطلاعات تھیں کہ مودی جب کاترا سے سرینگر ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے تو حملہ ہوگا۔
دوسری جانب کانگریس کے صدر کے الزامات سے تصدیق ہوتی ہے کہ مودی کو اپنی عوام سے زیادہ اپنی جان پیاری ہے، جبکہ سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے سکیورٹی الرٹ موجود تھے تو کیوں سیاحوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی تعینات نہ کی گئی، اب وقت آگیا ہے کہ مودی سرکار اور انٹیلی جنس بیورو کو کٹہرے میں لا کر پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔


مشہور خبریں۔
افغانستان بارڈر پر فوج تعینات کر دی گئی ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جولائی
سائنسدانوں نے انسانی جسم سے بجلی بنانے والی بیٹری کی تیار
?️ 16 فروری 2021واشنگٹن ڈی سی {سچ خبریں} آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے
فروری
اسرائیل کو نسل پرست حکومت قرار دیا جانا چاہیے:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا،
جنوری
پولیس نے حلیم عادل کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی
?️ 27 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما اور
مارچ
برطانوی طرز کی آزادی بیان
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس افسران اس ملک کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف
اکتوبر
بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، سرفراز بگٹی
?️ 7 ستمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان
ستمبر
سندھ ہائیکورٹ: تجاوزات کے خاتمے، کراچی کی اراضی کی حفاظت کیلئے حکام سے منصوبہ طلب
?️ 22 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری اور کے ڈی اے
مارچ