بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کا مودی اور انٹیلی جنس اداروں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

بھارت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بارے میں نئے انکشافات اور مودی سرکار سمیت انٹیلی جنس اداروں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملک ارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کو پہلگام حملے سے 3 دن پہلے رپورٹ مل گئی تھی، اس لیے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد میڈیا، عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مودی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی اور اس کے میڈیا کی تمام تر کوششوں کے باوجود تاحال پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی تنقید کو نہیں روکا جاسکا ہے۔ بھارتی جریدے انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مودی نے پہلگام حملے سے تین دن قبل انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ کشمیر منسوخ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملک ارجن کھرگے نے بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود مودی نے خود تو بچا لیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا، اگر انٹیلی جنس الرٹ یہ بتا سکتی ہے کہ وزیراعظم کا جانا محفوظ نہیں تو پھر سیاحوں اور مقامی شہریوں کو کیوں خطرے میں چھوڑا گیا؟۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر کانگریس کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو ملک میں پیش آنے والا دہشت گرد حملہ ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی تھی، حکومت نے اس ناکامی کو تسلیم تو کیا، لیکن سوال یہ ہے کہ اگر حملے کا اندیشہ پہلے سے تھا تو پیش بندی کیوں نہ کی گئی؟

بھارتی جریدے نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ 24 اپریل کو آل پارٹیز اجلاس میں مرکزی حکومت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی خامیوں کو تسلیم کیا،وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو نے تصدیق کی کہ پہلگام میں سکیورٹی کی خامیاں موجود تھیں، اس سے قبل بھارتی اخبار ڈیکن کرونیکلز بھی پہلگام واقعہ میں سکیورٹی کی خامیاں کی نشاندہی کرچکا ہے۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ اطلاعات تھیں کہ مودی جب کاترا سے سرینگر ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے تو حملہ ہوگا۔

دوسری جانب کانگریس کے صدر کے الزامات سے تصدیق ہوتی ہے کہ مودی کو اپنی عوام سے زیادہ اپنی جان پیاری ہے، جبکہ سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے سکیورٹی الرٹ موجود تھے تو کیوں سیاحوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی تعینات نہ کی گئی، اب وقت آگیا ہے کہ مودی سرکار اور انٹیلی جنس بیورو کو کٹہرے میں لا کر پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔

مشہور خبریں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق: پی ایس ایل

?️ 2 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں}  پاکستان میں چل رہے پی ایس ایل کے سبھی

اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرم‌الشیخ اجلاس میں شرکت کی دعوت منسوخ

?️ 15 اکتوبر 2025اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرم‌الشیخ اجلاس میں شرکت کی

پوٹن: نیوکلیئر ٹرائیڈ اب بھی روس کی خودمختاری کی ضمانت دیتا ہے

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2027-2036 کے لیے ریاستی ہتھیاروں

شام میں امریکا اور ترکی کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی :شام

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نےاپنے ملک میں امریکی اور ترک فوجیوں

صیہونی فوجی کمیٹی کا ترکی پر حملہ کرنے کا مطالبہ

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ایک فوجی کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین کی فوج

سعودی خاتون سماجی کارکن کی 34 سال قید کی سزا پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک خاتون سعودی سماجی کارکن کے

مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے پر حماس کا ردعمل

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں صہیونیستی ریاست

انصاراللہ کے بارے میں بائیڈن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اس ملک کے باخبر حکام کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے