بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کے خلاف پاکستان کا شدید ردعمل

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ  مظالم کے خلاف پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں  مسلمانوں کےخلاف وحشیانہ بےدخلی مہم کاآغازتشویشناک ہے دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش ہے۔۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پروحشیانہ تشدد پر پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے آسام میں مسلمانوں پرتشدد پر احتجاج کیا گیا۔دفترخارجہ نے کہا بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کونشانہ بنانےپرتشویش ہے اور مسلمانوں کےخلاف وحشیانہ بےدخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کو قتل کیا گیا اور بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازه مثال ہے۔ بھارت یہ جان لے کہ وہ ریاستی ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا رقبہ کم ہو جائے گا: صیہونی وزیر جنگ

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:  صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم جاری، اونچی آواز میں اذان دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی

?️ 21 مارچ 2021لکھنئو (سچ خبریں)  بھارت میں جب سے انتہاپسند تنظیم بی جے پی

لیپڈ: امریکی نیتن یاہو سے نفرت کرتے ہیں

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کے سربراہ یائر لاپڈ نے امریکہ اور

’پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ‘ کے تحت کراچی کے مسائل کا حل نکالیں گے، بلاول بھٹو

?️ 11 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ

یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپ

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات

ایران امریکہ کے لیے جرمنی اور جاپان کیوں نہیں بن سکتا؟

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:امریکہ اور مغرب کا ایران کے خلاف رویہ جرمنی اور جاپان

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تونس سے بین الاقوامی بحری بیڑہ روانہ

?️ 14 ستمبر 2025غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تونس سے بین الاقوامی بحری بیڑہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے