بھارتی جارحیت نے دوایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بھارتی جنگی جنون پر دنیا کو تشویش ہونی چاہیے، بھارتی میڈیا منصوبہ بندی کے تحت خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنگی جنون پر دنیا کو تشویش ہونی چاہیے، پہلگام حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں،بھارت نے کشیدگی نہ بڑھانے کے عالمی مطالبات پر کان نہیں دھرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال سے سب آگاہ ہیں، بھارت کی جانب سے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کے اس عمل نے دنوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچایا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام کے واقعے کی پاکستان پر الزامات کی ایک بار پھر تردید کرتے ہیں، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، گزشتہ روز بھارت کے سیکریٹری خارجہ نے پریس کانفرنس کی، پہلگام واقعے میں بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے، کیا کوئی ملک کسی بھی ملک کو سوشل میڈیا بیانات کے اوپر کسی ملک پر حملہ کرنے کی اجازت دیتا ہے؟

انہوں نے کہاکہ بھارت کی حاضر سروس را ایجنڈ کلبوشن یادیو کو بلوجستان سے گرفتار کیا گیا، بھارت کے شہری علاقوں میں حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں خواتین کو شہید کیا، ہم عالمی دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت کو اس معاملے پر جواب دہ ٹھہرائے۔

ترجمان شفقت علی خان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا ہے، ہم بھارت کے سیکریٹری خارجہ کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کاروائی کا حق رکھتا ہے، وزیر اعظم نے مکمل انکوائری کا کہا لیکن بھارت نے جارحیت کا راستہ لیا، ممبئی اور پٹھان کوٹ کی تحقیقات بھارت کی وجہ سے نہیں کی جا سکیں، کلبھوشن یادیو بھارت کی انتہا پسندی کی مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندو انتہا پسندی میں 40 پاکستانی شہید ہوئے، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کچھ حصے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں تباہ ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے عالمی معاہدوں کی روح کی خلف ورزی کرر ہا ہے، پاکستان زرعی ملک ہے بھارتی فیصلے کے اثرات کل کروڑوں لوگوں پر ہوں گے، بھارت ہی تھا جو جموں کشمیر کے معاملے کو اقوام متحدہ کے کر گیا، بھارت مسلسل چھوٹے ہمسائیہ ممالک کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈے کے تحت ایک کشیدہ صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا کی منصوبہ بندی تھی، بھارتی میڈیا منصوبہ بندی کے تحت خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

مشہور خبریں۔

آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای کے طلبہ و طالبات سے خطاب کو

انسانی سرگرمیوں کا احاطہ کرنے میں لبنان میں جرمن اثر و رسوخ

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: جرمنی کی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی (GIZ) لبنان میں چار

5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا۔ عظمی بخاری

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے

تحریک عدم اعتماد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت

?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عدم اعتماد کی

تحریک عدم اعتماد رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں جمع

?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ میں ’دھمکی آمیز خط‘ کی تحقیقات تک تحریک

موڈیز کی رپورٹ میں اسرائیل کی معیشت کو ایک بار پھر تنزلی کا شکار

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں:  موڈیز کی مالیاتی خدمات کی ایجنسی نے اسرائیل میں بہت

پاکستان میں دہشتگردی کا پشت پناہ بھارت، جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ فیلڈ مارشل

?️ 30 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) چیف آٖف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے

غزہ میں فتح سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی کنجی

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر ران ڈیمر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے