بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا۔ دفتر خارجہ

طاہر اندرابی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکی صدر کی دعوت پر امریکا میں موجود ہیں، وزیر اعظم بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے، بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، باجوڑ حملے پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے، دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم بورڈ آف پیس اجلاس میں شریک دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سٹبلائزیشن فورس سے متعلق اپنی ریڈ لائن ظاہر کی ہے، اس کا مینڈیٹ سامنے آنے تک پاکستان فیصلہ نہیں کر سکتا، پاکستان اپنی فوج امن کیلئے دے سکتا ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، سابق اسرائیلی وزیراعظم نیٹالی بینٹ کا بیان افواہوں پر مبنی ہے، ہم اس کے کسی بیان کا ردعمل نہیں دیتے، ہم اپنے کشمیری بہنوں بھائیوں کی بھرپور سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج امریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں، واشنگٹن میں شہبازشریف آج بورڈ آف پیس کےافتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وزراء بھی شامل ہیں، وزیراعظم سینئر امریکی قیادت کے ساتھ اجلاس میں شریک ہم منصبوں سے بھی بات کریں گے، یہ دورہ پاک امریکا دوطرفہ امور کے ساتھ عالمی مسائل پربات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

یہودی اسرائیل سے کیوں بھاگتے ہیں؟

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:میڈیا کے مطابق اسرائیل نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ

ایک سیاہ فام امریکی نوجوان پر پولیس نے کی گولیوں کی بارش

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی حکام نے باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس

نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کے

مریم کی پیشی پر قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیر اعظم

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا

ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 24 دسمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے گوگل کو

ندا یاسر کا پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شکوہ

?️ 6 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو

طالبان نے ایک جامع حکومت بنانے کے لئے طویل سفر طے کیا

?️ 22 ستمبر 2021اگرچہ طالبان نے حالیہ دنوں میں کچھ اقلیتوں کو عبوری حکومت میں

برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے