?️
بنوں : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے عوام کے ساتھ مل کر کامیاب آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق تختی خیل/ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوراج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
یہ آپریشن ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں اس وقت بھی جاری ہے۔
آر پی او سجاد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، اور یہ کارروائیاں اسی عزم کا عملی ثبوت ہیں۔
آپریشن کے دوران عوام کی بھرپور امداد اور تعاون پولیس کو حاصل رہا جب کہ علاقہ مکینوں نے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مشکوک سرگرمیوں سے متعلق مسلسل معلومات فراہم کیں، جس سے کارروائی کو کامیاب بنانے میں بڑی مدد ملی۔
اہلِ علاقہ نے کہا کہ وہ اپنی مٹی کے امن کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے غیور جوانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑے ہیں۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی مروت پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ خوارج کے خاتمے کے لیے ایسی کامیاب کارروائیاں علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنائیں گی۔
خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں ملنے دی جائے گی اور یہ مشترکہ آپریشن امن کے استحکام کے لیے جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
کورونا: این سی او سی نے بڑی پابندیوں کا عندیہ دے دیا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے ملک میں کورونا کے
جنوری
بن سلمان کی نیتن یاہو کے ساتھ براہ راست پروازیں قائم کرنے کی بات چیت
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ
مئی
وزیر اعظم نے سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو
نومبر
تحفظ آئین موومنٹ کا مقصد؛ محمود خان اچکزئی کی زبانی
?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: تحفظ آئین موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا
اگست
پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز
?️ 24 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا
ستمبر
نائجر کے شہریوں نے فرانسیسی سفیر کو کیسے روانہ کیا؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی سفیر کی روانگی کے موقع پر نائجیریا کے شہریوں
ستمبر
پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔ فیلڈ مارشل
?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس
دسمبر
لبنانی فوج کے مراکز پر اسرائیل کا حملہ جنگ بندی کی صریح تردید
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے عمل
نومبر