بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے، ہماری کوششوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل ویلاسکو کا خیر مقدم کیا اور آئی ایم او کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ماہی گیری اور سمندری تجارت کو وسعت دینے، سمندری وسائل کی تلاش، ساحلی سیاحت کو فروغ دینے اور شپ بریکنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ماہی گیری اور شپ بریکنگ کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کوششوں کے ذریعے اور آئی ایم او اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔

انہوں نے سمندری اخراج کو کم کرنے کی عالمی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں اور آئی ایم او کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کی تجدید کی۔

سیکریٹری جنرل آئی ایم او نے وزیر اعظم کی قیادت اور معاشی ترقی کے لیے اپنے بحری وسائل سے فائدہ اٹھانے اور عالمی میری ٹائم کمیونٹی میں اس کے کردار کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔

انہوں نے بین الاقوامی بحری برادری میں پاکستان کی فعال شرکت کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئی ایم او کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

مشہور خبریں۔

عالمی قرض دہندگان کا حکومت سے پشاور بی آر ٹی ٹھیکیداروں کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ

?️ 4 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) عالمی قرض دہندہ اداروں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی

چیئرمین سینیٹ سے تاجک صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تاجکستان کےصدر کے

اگلی عرب سربراہی کانفرنس تنازعات کے خاتمے کا آغاز

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:آئندہ عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے الجزائر کی

صیہونی وزیر کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی ممنوع

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی متنازعہ اور انتہاپسند وزیر بن گوئر کی جانب سے

سندھ کے اعلی افسران کرپشن ریفرنسز میں مقدمات کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں

?️ 8 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) سابق چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی

ایک بھولی بسری جنگ

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:جنین بھولی ہوئی لڑائیوں کی علامت ہے،جنین یا کسی بھی بھولی

کیا امریکی صدر کے بدلنے سے واشنگٹن کی صیہونی حمایت میں فرق آئے گا؟

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن کے اہم اتحادی اسرائیلی ریاست

آرمینیائی مظاہروں میں تقریباً 100 افراد زخمی

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت صحت نے آج صبح اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے