?️
نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ واقعہ صبح اس وقت رونما ہوا جب افغان فورسز نے نوشکی کی تحصیل ڈاک کے علاقے گزنیلی میں فائرنگ کی۔
پاکستانی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کا یہ تبادلہ شام تک جاری رہا۔
نوشکی میں ایک سینئر اہلکار نے جھڑپ کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
البتہ واقعے میں فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین نے سرحد پر افغانستان کی طرف دھواں اٹھنے کی اطلاع دی جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی طرف جانی نقصان ہوا ہو گا تاہم تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
مقامی حکام نے مبینہ طور پر سرحد کے قریب رہائش پذیر افراد کو علاقہ خالی کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم نوشکی میں حکام نے بتایا کہ گزنیلی کے علاقے میں آبادی بہت کم ہے جس سے شہریوں کو نقصان پہنچنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے جھڑپوں کے پیش نظر علاقے میں دفاعی پوزیشن سنبھال لی تھیں۔
اس سے قبل اگست میں بھی افغان فورسز کے ساتھ اسی طرح کے مسلح تصادم کے دوران ایک پاکستانی فوجی شہید ہوا تھا جس کے نتیجے میں سرحد کی اس پار بھی جانی نقصان ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں حماس کے 120 اراکین گرفتار
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے صرف دو ماہ کے دوران حماس کے 120
جولائی
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی قانون ساز نے لبنان کی سرزمین پر قابضین کی
جولائی
پاکستان میں ایک کروڑ کووِڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا دیا: اسد عمر
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جون
اسرائیل تباہی کے دہانے پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان
اکتوبر
رواں مالی سال کے دوسری ششماہی میں درآمدات میں اضافہ
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں پابندیوں
مئی
امریکہ اور صیہونی حکومت پوری امت اسلامیہ کے لیے خطرہ ہیں: انصار اللہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین
جولائی
حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر
اگست
وزیر توانائی حماد اظہر بلاول بھٹو پر جم کے برسے
?️ 18 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بلاول بھٹو کے بیان
جون