?️
بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں نے آج بھی تباہی مچائی جہاں مختلف عمارتوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب کراچی کے بعض علاقوں میں تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ وزیراعظم نے ملک بھر میں متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور جاری بارش کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔
بارش کا موجودہ اسپیل مغربی موسم کی لہر کا نتیجہ ہے جس کی پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ مئی کے پہلے ہفتے تک پاکستان بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔
موسمی اثرات کے باعث گزشتہ چند دنوں کے دوران بلوچستان کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، صوبے میں بارش سے متعلقہ حادثات میں کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ادھر بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
صوبائی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل نصیر احمد کی جانب سے صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کیچ، دکی، بارکھان، آواران، خضدار، سوراب، زیارت، ہرنائی، ژوب، لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
شام کو ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے رپورٹ کیا کہ موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، مسلم باغ، مکران اور کوہ سلیمان سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ . ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لسبیلہ مراد کاسی نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی-کوئٹہ قومی شاہراہ کا ایک حصہ واہیا روندی میں سیلاب سے متاثر ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ بعد میں راستے کی مرمت کی گئی اور ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
لیویز کنٹرول روم کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہرنائی سے پنجاب جانے والے متعدد ٹرک کئی مقامات پر پھنس گئے۔
جنرل منیجر این ایچ اے نارتھ آغا عنایت اللہ نے کہا کہ بلوچستان سے تمام بین الاقوامی اور بین الصوبائی شاہراہیں بحال ہیں، پانچوں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہیں، بولان میں این65 شاہراہ پر پنجرہ پل بہہ جانے سے ٹریفک کی آمد رفت جزوی بحال ہے۔
جی ایم این ایچ اے نے کہا کہ لسبیلہ میں سیلاب کے باعث شاہراہ کو مختصر وقت کےلیے بند کیا گیا تھا، اسپیل گزرجانے کے بعد کوئٹہ ڈیرہ اللہ یار شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک بحال کردی جائے گی، قلعہ سیف اللہ رکنی قومی شاہراہ این-70 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے، ہرنائی سے پنجاب شاہراہ قومی نہیں ایک لنک روڈ ہے۔
کمشنر مکران ڈویژن بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ مکران میں ہونے والی بارشوں کے بعد میرانی ڈیم بھر گیا، میرانی ڈیم میں 244فٹ تک پانی پہنچ جانے کے بعد اسپیل وے کھول دیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ ان کے ضلعے میں 6 مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کے قریب پہنچ رہا ہے جس کے زیر اثر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق خضدار، لسبیلہ، کیچ، آواران، خاران، سوراب، واشک، چاغی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب ہرنائی، دکی، لورالائی، بولان، مستونگ، سبی، پشین، کوئٹہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش/ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ شدید بارش ان علاقوں میں سیلاب کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، شیرانی، موسیٰ خیل، خضدار اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (ڈی ڈی ایم اے) اور لائن ڈیپارٹمنٹس کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہےکہ وہ کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام ڈی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق صفورا گوٹھ، موسمیات اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران گلستان جوہر، کلفٹن، ملیر گڈاپ ٹاؤن، گڈاپ، کیماڑی، ویسٹ وہارف اور نیٹی جیٹی میں بھی رات گئے موسلادھار بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
بارش کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے، شہر کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔
کے-الیکٹرک نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، شہریوں سے التماس ہے کے بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، کے-الیکٹریک سوشل میڈیا چینلز، کے ای لائیو ایپ یا 8119 ایس ایم ایس، یا کے ای واٹس ایپ کے ذریعے با آسانی رابطہ کرسکتے ہیں۔ کے-الیکٹرک نے کہا کہ ایمرجنسی شکایت کی ترجیحی درستی کے لیے 118 سے رجوع کریں۔


مشہور خبریں۔
گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 24 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر اسد
مئی
بن سلمان کا نامعلوم مستقبل
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:81 افراد کو اجتماعی پھانسی دینے کے سعودی حکومت کے نئے
مارچ
ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:ٹرمپ کے ایرنی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے
فروری
علی امین گنڈاپور کی جنید اکبر سے ٹسل تھی، علیمہ خان سے بھی پنگا تھا۔ شیر افضل مروت
?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا
اکتوبر
5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا، یہ خود جا کر پولیس وین میں بیٹھتے رہے۔ عظمی بخاری
?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ 5
اگست
ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں
ستمبر
شادی کے اگلے لمحے احساس ہوا کہ غلط فیصلہ کرلیا، مایا خان
?️ 13 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان و اداکارہ مایا خان نے اعتراف
ستمبر
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے اپنے بیٹے کا موازنہ کس سے کیا؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ
جولائی