?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی جب اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے ملاقات کے دوران بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کیاس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سینیٹر عبدالقادر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کا پرچم عبدالقادر کے گلے میں پہنایا۔
سینیٹر عبدالقادر کا آبائی تعلق بلوچستان سے ہے تاہم وہ کئی برسوں سے اسلام آباد میں مقیم ہیں اور ان کا شمار اسلام آباد کے بڑے کنٹریکٹر بلڈرز میں ہوتا ہے۔
انہیں پہلے پی ٹی آئی نے سینیٹ کا ٹکٹ دیا تھا تاہم بلوچستان سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ جس پر تحریک انصاف نے عبدالقادر سے اپنا ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔
بعد ازاں عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینیٹ کا الیکشن لڑا تھا، انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بی اے پی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ امیدوار قرار دیا تھا، سینیٹ الیکشن میں انہوں نے سب سے زیادہ 11 ووٹ حاصل کیے تھے۔
مشہور خبریں۔
عرب دنیا میں امام خامنہ ای کی عید الفطر کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے آج کے
اپریل
رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، این ڈی ایم اے
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم
مئی
ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ
نومبر
الجزیرہ کے فلسطینی اینکر کے ایران سے متعلق ٹوئٹ پر سعودی شہزادہ ناراض
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:قطر کے الجزیرہ چینل میں کام کرنے والے فلسطینی اینکر جمال
دسمبر
متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ عمومی سوگ کا اعلان
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے
مئی
بن گوئر کی اردگان پر تنقید
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بن گوئیر نے ترک لیگ میں کام کرنے والے صہیونی فٹ
جنوری
صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش
?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی
مارچ
صنعاء میں یمنی مسلح فوج کی بڑی فوجی پریڈ
?️ 23 ستمبر 2023ؤسچ خبریں:اس فوجی پریڈ میں مسلح فوج کو حال ہی میں فراہم
ستمبر