?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ایچ آئی وی کے 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2823 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صوبے کے 6 اضلاع کو اس بیماری کے لیے ہائی رسک علاقوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
یکم دسمبر کو عالمی سطح پر ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ڈاکٹر بلوچ نے ایچ آئی وی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایڈز مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے اور جسم کو جان لیوا انفیکشن کا شکار بناتا ہے، بروقت علاج کے بغیر یہ بیماری مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ کیسز ہیں، اس کے بعد تربت، حب، لورالائی اور نصیر آباد کا نمبر آتا ہے جب کہ جن ہائی رسک اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں کوئٹہ، گوادر، تربت، ژوب، شیرانی اور نصیر آباد شامل ہیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ صوبے میں کیسز کی اصل تعداد 7 ہزار سے 9 ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے جو موجودہ رجسٹرڈ اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہے۔
کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام خضدار، ژوب، خاران اور سبی میں علاج کے مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد مریضوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور علاج تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
ڈاکٹر بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں اور گزشتہ سال ایک لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ ضلع اور سینٹرل جیل دونوں میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا ڈیزل، پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی
اگست
گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں صہیونیوں کی شرمناک ناکامی کی نشانی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر
دسمبر
کیا طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے؟
?️ 24 جون 2021(سچ خبریں) طالبان کی جانب سے حملوں کی دوسری لہر دراصل مذکورہ
جون
نیتن یاہو کے دفتر سے نئی معلومات کا انکشاف
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 12 کی پیر کے روز شائع
مارچ
کیا اسرائیل حماس کو ختم کر سکتا ہے؛ موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کو 200 سے زائد
اپریل
فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے، قطر کی عوام نے ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا
?️ 16 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ عوام پر
مئی
صہیونی حکومت کے ساتھ غزہ نسل کشی کی حمایت کرنے میں آمازون کا کردار
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ "انٹرسیپٹ” نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کرتے
اکتوبر
سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک
مئی