بلوچستان: دہشت گردوں کے حملے سے ایک جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: دہشت گردوں کے حملے سے ایک جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں نے ایف سی کی گاڑی پر حملے کیا جس  کے نتیجے میں ایف سی نے جوابی کاروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوئے جبکہ میجر قاسم اور ایف سی کاایک جوان زخمی بھی ہوا۔تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ ر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کردیا ،جس پر ایف سی نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوئے جبکہ میجر قاسم اور ایف سی کاایک جوان زخمی بھی ہوا، جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک ضیا الدین شہید ہوگئے، جن کا تعلق مردان سے ہے، گرفتار دہشت گرد نے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات آفیسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

?️ 19 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خاتون آفیسر کو شہریوں نے بیلٹ

فائزر کے منیجر نے کورونا ویکسین سے متعلق صحافیوں کے سوالات کو ٹالا

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی کمپنی فائزر کے ڈائریکٹر نے کورونا وائرس کی وبا کے

روسی جنگی طیارے میں خطرناک حادثہ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے

?️ 24 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں اس وقت تین پائلٹ ہلاک ہوگئے جب

خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم

یوکرین میں سی آئی اے اور امریکی اسپیشل گارڈ کی خفیہ سرگرمی

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ

صیہونیوں کی شکست کا ذمہ دار کون؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن

لڑکی سے دوستی کی خاطر ٹیوشن سینٹر میں پڑھا، ٹیسٹ میں فیل تک ہوا، اذان سمیع خان

?️ 18 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ہے

تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ون چائنا اصول کی پاسداری کرتا ہے، صدر مملکت

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے