بلوچستان دھماکوں سے گونج اٹھا، ریلوے لائن تباہ کردی گئی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں ہفتہ کو 7 دھماکوں نے شہروں کو ہلا کر رکھ دیا، ایک دھماکے میں صوبائی دارالحکومت کے قریب ریلوے ٹریک کا حصہ تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ملک کے دیگر حصوں کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکا قمبرانی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب اس وقت ہوا جب نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد اسی سڑک پر دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب مسلح افراد نے ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو اُس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو پہلے دھماکے کے مقام پر لے جا رہی تھی۔

ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) آصف خان نے بتایا کہ شرپسندوں نے موٹر سائیکل پر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب سی ٹی ڈی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

ان کے مطابق سی ٹی ڈی کی گاڑی دھماکے سے محفوظ رہی اور دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی آصف خان نے بتایا کہ شام کے وقت بھی مزید دو دھماکے رپورٹ ہوئے، ایک دھماکا لوہر کریز کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا، جس سے مین لائن کا حصہ تباہ ہوگیا جو کوئٹہ کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑتی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریک پر نصب آئی ای ڈی کو اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب ایک ٹرین کوئٹہ پہنچنے والی تھی، ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹریک کا تقریباً ڈیڑھ فٹ حصہ دھماکے میں اڑ گیا، ریلوے ٹریفک معطل کر کے مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔

ایک اور واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منظور شہید پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکا، جو پھٹ نہ سکا، بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔

اسی شام کیچی بیگ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشتی پارٹی پر بھی دستی بم پھینکا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے یہ بم بھی نہیں پھٹا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا، پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔

رات گئے ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے سریاب علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا، پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے کیمپ پر دستی بم پھینکا، جس سے مشینری کو نقصان پہنچا اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مذکورہ کمپنی سریاب روڈ کی تعمیر پر کام کر رہی ہے، تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا:وزیراعظم عمران خان

?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم  نے ڈپٹی اسپکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد

صیہونی حکومت مغربی زمین پر اپنی ملکیت کو مضبوط کرنے کی کوشش میں

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  عبرانی زبان کے ہفت روزہ کالکالسٹ نے انکشاف کیا ہے

گوگل کی نئی ایپ متعارف، اب صارفین اے آئی ماڈلز آف لائن بھی استعمال کرسکیں گے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نئی

امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم

صیہونیوں کا غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے کان 11 ٹی وی چینل نے مذاکرات کی

عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں

شمالی غزہ کے تمام باشندے موت کے خطرے میں ہیں:اقوام متحدہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے شمالی غزہ میں موجود تمام

چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے